قومی خبریں

تیج پرتاپ یادو کے گھر کی چوری میں آیا نیا موڑ!

تیج پرتاپ یادو کے ڈرائیور انل یادو کی بیوی رنجو دیوی نے دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے کہ موتی لال کے خاندان نے اسے دھمکی دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

بہار کے سابق وزیر اور جن شکتی جنتا دل کے سربراہ تیج پرتاپ یادو نے اپنے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) موتی لال رائے کے خلاف پٹنہ کے سکریٹریٹ پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت درج کرائی ہے، جس میں ان پر نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام لگایا ہے۔اب اس معاملے میں ایک نیا تنازعہ سامنے آیا۔

Published: undefined

تیج پرتاپ یادو کے ڈرائیور انل یادو کی بیوی رنجو دیوی پولس اسٹیشن پہنچی۔ رنجو نے بتایا کہ موتی لال رائے کی طرف سے تیج پرتاپ یادو کے گھر میں کی گئی چوری میں اس کے شوہر کو بطور گواہ نامزد کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ سے موتی لال کی بیوی، بہنوئی اور سسر کل رات آئے اور اسے گواہی نہ دینے کی دھمکی دی۔ وہ اس معاملے کے سلسلے میں تھانے آئی ہے۔

Published: undefined

رنجو دیوی نے کہا کہ دھمکیاں ملنے پر وہ خود کو بچانے کے لیے وہ  تھانے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا، کہ موتی لال کی بیوی نے دھمکی دی ہے کہ اگر انل بھائی (تیج پرتاپ کا ڈرائیور)نے موتی لال  کے خلاف مقدمے میں گواہی دی تو وہ پورے خاندان کو ل کو اٹھوا لیں گے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ تیج پرتاپ یادو نے موتی لال کے خلاف پولیس اسٹیشن میں چوری کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ اسٹیشن انچارج کو دی گئی درخواست میں تیج پرتاپ یادو نے کہا کہ موتی لال رائے نے ان کی رہائش گاہ سے تقریباً 20 لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی چیزیں چوری کی ہیں۔ موتی لال ان کے ذاتی معاون کے طور پر کام کرتے تھے۔

Published: undefined

شکایت کے مطابق، چوری شدہ اشیاء میں ایک 2 تولہ سونے کی چین، ایک سونے کی انگوٹھی، چار سونی پین ڈرائیوز، دو ہارڈ ڈسک، ایک آئی پیڈ، ایک میک بک لیپ ٹاپ، ایک لینووو لیپ ٹاپ، اور چار آئی فون 17 پرو میکس موبائل فون شامل ہیں۔ درخواست میں تیج پرتاپ یادو نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ 22 جون 2026 کی رات کو پیش آیا۔

Published: undefined

دریں اثنا، موتی لال رائے کی بیوی پریتی بھارتی نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔ پریتی بھارتی نے بھی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی، جس میں ان کے اہل خانہ پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد جن شکتی جنتا دل کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر تیج پرتاپ یادو نے اپنے سابق پرسنل اسسٹنٹ اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری موتی لال رائے کو فوری اثر سے پارٹی سے نکال دیا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined