قومی خبریں

نوی ممبئی میں سائبر ٹھگوں کا نیا کھیل: گیس کنکشن بند کرنے کی دھمکی دے کر 10 لاکھ کی ٹھگی

پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی نامعلوم نمبر سے آنے والے میسج یا فون پر بھروسہ نہ کریں۔ خاص طور پر کسی بھی فائل یا لنک کو ڈاؤنلوڈ نہ کریں۔

<div class="paragraphs"><p>سائبر کرائم، تصویر/آئی اے این ایس</p></div>

سائبر کرائم، تصویر/آئی اے این ایس

 

سائبر ٹھگوں نے نوی ممبئی میں دھوکہ دہی کا ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔ اب وہ گیس بحران کا فائدہ اٹھا کر لوگوں کو گیس کنکشن بند کرنے کی دھمکی دے کر ٹھگ رہے ہیں۔ کوپر خیرانے پولیس اسٹیشن علاقہ میں ایک شخص سے 10 لاکھ 30 ہزار روپے کی ٹھگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق گھنسولی کے رہنے والے اشرف گائن کو ایک فون آیا۔ فون کرنے والے شخص نے خود کو مہانگر گیس لمٹڈ (ایم جی ایل) ایجنسی کا افسر بتایا اور کہا کہ ان کا گیس بل نہیں پہنچا ہے، اس لیے ان کا گیس کنکشن بند کیا جا رہا ہے۔ پریشان ہو کر اشرف نے آن لائن پیمنٹ کرنے کی بات کہی۔

Published: undefined

ٹھگوں نے فوراً دوسرے نمبر سے ایک فائل بھیجی اور اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کو کہا۔ جیسے ہی اشرف نے فائل ڈاؤنلوڈ کی، ان کے موبائل میں ایک ’میلویر‘ ایپ انسٹال ہو گیا۔ ٹھگوں نے اس ایپ کے ذریعہ ان کے موبائل کا پورا کنٹرول حاصل کر لیا اور ان کے بینک کھاتے سے 10 لاکھ 30 ہزار روپے ٹرانسفر کر لیے۔ پیسے کٹنے کا میسج ملنے پر اشرف نے فوراً کوپر خیرانے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اس علاقہ میں ٹھگی کا ایک معاملہ سامنے آیا تھا۔ 5 اپریل کو کوپر خیرانے میں رہنے والے 72 سالہ اجے نامی شخص کے ساتھ بھی اسی طریقے سے ٹھگی ہوئی تھی۔ ٹھگوں نے انہیں بھی ایک فائل بھیج کر موبائل کا ایکسیس حاصل کیا اور ان کے بینک اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 23338 روپے نکال لیے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں معاملات میں ٹھگوں نے گیس کی قلت اور بل کی ادائیگی کا بہانہ بنایا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی نامعلوم نمبر سے آنے والے میسج یا فون پر بھروسہ نہ کریں۔ خاص طور پر کسی بھی فائل یا لنک کو ڈاؤنلوڈ نہ کریں۔

Published: undefined

پولیس نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ گیس بل یا کسی بھی کمپنی سے متعلق مسئلہ ہونے پر براہ راست آفیشل کسٹمر کیئر نمبر پر رابطہ کریں۔ کوئی بھی آن لائن پیمنٹ لنک یا ایپ صرف آفیشل ویب سائٹ یا ایپ سے ہی ڈاؤنلوڈ کریں۔ نوی ممبئی پولیس نے علاقے میں سائبر ٹھگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined