قومی خبریں

بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف سی بی آئی کی نئی خصوصی یونٹ

سی بی آئی نے بچوں کے ساتھ آن لائن جنسی زیادتی پر مبنی جرائم پر قدغن لگانے کے ارادے سے آن لائن شکایت درج کروانے کے لیے ایک یونٹ تشکیل دی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی جانچ بیور (سی بی آئی) نے بچوں کے ساتھ آن لائن طریقہ سے ہونے والی جنسی زیادتی پر قدغن لگانے کے مقصد سے ایک خصوصی یونٹ تشکیل دی ہے۔

Published: undefined

سی بی آئی کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ پور ے ملک میں بچوں کے خلاف بڑھتے جنسی جرائم کو روکنے کے لیے یہاں ہیڈکوارٹر میں بچوں کے ساتھ ہونے والی آن لائن جنسی زیادتی اور استحصال کی روک تھام کے لیے سی بی آئی کی اسپیشل کرائم زون کے تحت تفتیش کار یونٹ تشکیل گئی ہے۔

Published: undefined

سی بی آئی کی یہ اسپیشل یونٹ نہ صرف ان افراد سے متعلق خفیہ معلومات اکٹھا کرے گی جو انٹرنیٹ پر ایسے ڈاٹابنا رہےہیں اور تشہیر کر رہے ہیں بلکہ ان افراد کی بھی معلومات یکجا کرے گی جو ایسے ڈاٹا کو انٹرنیٹ پر براؤز اور ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

ایجنسی نے انٹرنیٹ پر مسلسل بچوں سے متعلق قابل اعتراض پورنو گرافی کے بڑھتے خطرے سے نمٹنے کے لیے اس یونٹ کو تشکیل دی ہے۔ اس کے تحت انٹرنیٹ پر بچوں کی جنسی زیادتی کے لیے تشہیر یا اس سے متعلق دیگر معلومات کو شیئر کرنے یا کسی کو بھیجنے والوں کے خلاف تعذیرات ہند، جنسی جرائم سے بچوں کی حفاظت (پاکسو) ایکٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مجرموں کے خلاف معاملہ درج کیا جائے گا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined