قومی خبریں

مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر مشہور گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں قبائلی نوجوان کے ساتھ بی جے پی لیڈر کے مبینہ غلط سلوک کے معاملے میں گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جو اب کے لیے مصیبت کا سبب بن گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نیہا سنگھ راٹھوڑ کی فائل تصویر</p></div>

نیہا سنگھ راٹھوڑ کی فائل تصویر

 

تصویر ویڈیو گریب

مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں قبائلی نوجوان کے ساتھ بی جے پی لیڈر کے مبینہ گھناؤنے عمل کے تعلق سے مشہور گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ نے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔ یہ ٹوئٹ اب ان کے لیے مصیبت کا سبب بن گیا ہے۔ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف اندور اور بھوپال میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

Published: undefined

دراصل سیدھی ضلع کے واقعہ کو لے کر بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ نے ایک ٹوئٹ کیا تھا اور لکھا تھا ’ایم پی میں کا با... جلد آ رہا ہے۔‘ الزام ہے کہ انھوں نے اس کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی، جس سے سیاسی ہلچل پیدا ہو گئی۔ اس تصویر کو بی جے پی سےجڑے لوگ آر ایس ایس کی بے عزتی قرار دے رہے ہیں۔ بہرحال، نیہا سنگھ نے خود ٹوئٹ کر بتایا کہ بی جے پی لیڈر نے قبائلی شخص کے سر پر پیشاب کر دیا اور اس کی تنقید کرنے پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

Published: undefined

سورج کھرے کی طرف سے بھوپال کے حبیب گنج تھانہ میں درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیدھی واقعہ کو لے کر کیے گئے پوسٹ میں ملزم کو آر ایس ایس کی ڈریس میں دکھایا گیا ہے۔ ایک دیگر شکایت اندور کے چھوٹی گوال ٹولی تھانہ حلقہ میں بی جے پی کے مہانگر کنوینر نمیش پاٹھک نے درج کرائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیہا سنگھ نے جو تصویر ٹوئٹ کی ہے اس میں ایک شخص بیٹھا ہوا ہے، جبکہ دوسرا شخص کھڑا ہو کر اس کے اوپر پیشاب کر رہا ہے۔ وہ شخص کالی ٹوپی اور خاکی نیکر میں دکھایا گیا ہے۔ اسی پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined