
نئی دہلی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شردپوار نے پارٹی کے جنرل سکریٹری دیوی پرساد ترپاٹھی کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ان کی موت کے سبب پارٹی نے ایک مضبوط آواز کو کھو دیا ہے۔
Published: undefined
شرد پوار نے کہا، ’اپنی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری دیوی پرساد ترپاٹھی کی موت پرشدید تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے پارٹی نے ایک مضبوط آواز کھو دی ہے۔
Published: undefined
شرد پوار نے کہا کہ ’’اپنی این سی پی کے جنرل سکریٹری ڈی پی ترپاٹھی جی کی موت کی خبر سن کر بہت تکلیف ہوئی۔ سیاست میں وہ تنوع، عقلیت اور محنت کے ایک مثالی امتزاج تھے۔ ترجمان اور جنرل سکریٹری کے طور پر ایک مضبوط آواز بن کر وہ میری پارٹی کے پیروکار رہے۔‘‘
Published: undefined
این سی پی کی لوک سبھا رکن سپریا سولے نے بھی ترپاٹھی کی موت پر شدید تکلیف کا اظہار کیا اور کہا، ’’ڈی پی ترپاٹھی کی موت کی خبر سن کر وہ بے حد غمزدہ ہیں۔ ہم ان کی حصہ داری کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میں ان کی روح کے سکون کی دعا کرتی ہوں اور ان کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔‘‘
Published: undefined
سابق راجیہ سبھا کے رکن ترپاٹھی طویل عرصے سے علیل تھے۔ سیاست میں ڈی پی ترپاٹھی کے نام سے معروف دیوی پرساد ترپاٹھی نے آج صبح سوا نو بجے یہاں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined