قومی خبریں

’نائرا انرجی‘ نے پٹرول 5 روپے اور ڈیزل 3 روپے سستا کرنے کا کیا اعلان، سرکاری کمپنیوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

مشرق وسطیٰ میں ٹینشن کم ہونے کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے کمپنی کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس 

ملک کی سب سے بڑی پرائیویٹ فیول ریٹیل کمپنی ’نائرا انرجی‘ نے بدھ کے روز ملک میں اپنے پورے نیٹورک پر پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی تخفیف کر دی ہے۔ یہ 2 سال میں کسی بھی فیول کمپنی کے ذریعہ ریٹیل (خوردہ) فیول کی قیمتوں میں کی گئی پہلی تخفیف ہے۔

Published: undefined

درحقیقت مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے کمپنی کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ نائرا کے ملک بھر میں 7000 سے زیادہ فیول اسٹیشنوں پر نئی قیمتیں نافذ ہو گئی ہیں۔ ریاستوں میں پٹرول پمپ پر اصل قیمتیں الگ الگ ہو سکتی ہیں، جو ویٹ (ویلیو ایڈیڈ ٹیکس) جیسے لوکل ٹیکس پر منحصر کرتی ہیں۔ حالانکہ سرکاری فیول رٹیلرس نے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

Published: undefined

سرکاری کمپنیوں انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی)، بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) اور ہندوستان پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل) نے قیمتوں میں کوئی بھی بدلاؤ نہیں کیا ہے۔ یہ تینوں کمپنیاں مل کر ہندوستان کے ایک لاکھ سے زیادہ فیول اسٹیشنوں میں سے 90 فیصد سے زیادہ کو آپریٹ کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں آئی او سی آؤٹ لیٹس پر پٹرول کی قیمت 102.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 95.20 روپے فی لیٹر بنی ہوئی ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ جب ایران جنگ کے سبب انٹرنیشنل آئل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی تھیں، تب نائرا فیول کی قیمتیں بڑھانے والی پہلی رٹیلرس میں سے ایک تھی۔ 26 مارچ کو اس نے پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔ بعد میں سرکاری فیول رٹیلرس نے بھی قیمتیں بڑھائی تھیں۔ مئی کے نصف آخر میں کئی بار انھوں نے قیمتوں میں تبدیلی کی، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں مجموعی طور پر 7.50 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

Published: undefined

بہرحال، نائرا انرجی نے مارچ میں بڑھائی گئی فیول کی قیمتوں کو اب واپس لے لیا ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ حالیہ ہفتوں میں گلوبل آئل مارکیٹ مستحکم ہونے کے بعد ہندوستانی صارفین کو کم قیمت پر ایندھن مل سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریفائنری میں مینٹیننس کا کام مکمل ہونے کے بعد نائرا انرجی طلب کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے پورے نیٹورک کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ کمپنی گجرات کے واڈینار میں ہر سال 20 ملین ٹن صلاحیت والی آئل ریفائنری آپریٹ کرتی ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined