قومی خبریں

’سوالوں سے ڈرنے والے اور کمپرومائزڈ وزیر اعظم ہیں نریندر مودی‘، کانگریس نے پیش کیں 7 مثالیں

کانگریس کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں سوال پوچھنے اور مخالفت کرنے کا حق ہے، لیکن مودی حکومت میں سوال پوچھنے، عدم اتفاق کرنے یا پُرامن مظاہرہ کرنے پر آواز کچل دی جاتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ’ایکس‘&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

تصویر ’ایکس‘ @INCIndia

 

ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ اور اے آئی سمٹ میں پُرامن مظاہرہ کرنے والے یوتھ کانگریس کارکنان کے خلاف کارروائی سے کانگریس سخت ناراض ہے۔ پارٹی کے سرکردہ لیڈران لگاتار وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ کانگریس بار بار وزیر اعظم نریندر مودی کو ’کمپرومائزڈ‘ بتا رہی ہے، اور خاص طور سے یہ کہہ رہی ہے کہ پی ایم مودی امریکی صدر ٹرمپ کے دباؤ میں ہیں۔ اب کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر 7 مثالوں کی ایک سیریز جاری کی ہے، جس کے ذریعہ ثابت کرنے کی کوشش ہو رہی ہے کہ نریندر مودی سوالوں سے ڈرنے والے اور کمپرومائزڈ ہیں۔

کانگریس نے ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’جمہوریت میں سوال پوچھنے اور مخالفت کرنے کا حق ہے۔ لیکن مودی حکومت میں سوال پوچھنے، عدم اتفاق کرنے یا پُرامن مظاہرہ کرنے پر آواز کچل دی جاتی ہے۔‘‘ آگے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’سوالوں سے ڈرنے والے کمپرومائزڈ پی ایم نریندر مودی نے خود کو بچانے کے لیے ہمیشہ جمہوریت کا گلا گھونٹا ہے۔‘‘ یہ لکھنے کے بعد 7 مثالیں پیش کی گئی ہیں، جو اس طرح ہیں:

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined