
اتراکھنڈ میں پیش آئے اجتماعی عصمت دری کے ایک واقعہ نے بی جے پی حکومت کو پھر سے کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ معاملہ اس لیے زیادہ فکر انگیز ہے کیونکہ اس شرمناک واقعہ کا الزام بی جے پی لیڈر پر لگ رہا ہے۔ کانگریس نے اس تعلق سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سخت تبصرہ کیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ ’’ایک طرف نریندر مودی خواتین کی سیکورٹی و احترام کی ڈینگیں ہانکتے ہیں اور دوسری طرف بی جے پی لیڈران خواتین کی آبرو روندنے سے باز نہیں آتے۔‘‘
Published: undefined
دراصل بی جے پی لیڈر پورن سنگھ راوت پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک نابالغ لڑکی سے زنا بالجبر کیا۔ اس کی خبر کئی اخبارات میں شائع ہوئی اور ایک اخبار کا اسکرین شاٹ کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر بھی کیا ہے۔ اس کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’اتراکھنڈ میں بی جے پی لیڈر پورن سنگھ راوت نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کی۔ جب لڑکی نے فون کر مدد مانگنے کی کوشش کی تو درندوں نے اسے بے رحمی سے مارا پیٹا۔ پھر اس کے ہاتھ پیر باندھے اور ایک کمرے میں بے لباس حالت میں بند کر چلے گئے۔‘‘
Published: undefined
اس واقعہ پر انتہائی افسوس و فکر ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ ’’یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ آج بی جے پی کے غنڈے موالی خواتین کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ کانگریس پہلے بھی بی جے پی حکمراں ریاستوں میں خواتین کے ساتھ بڑھ رہے جرائم پر آواز اٹھاتی رہی ہے۔ خصوصاً بی جے پی سے جڑے لوگوں کے ذریعہ خواتین کی بے حرمتی کا معاملہ اکثر سامنے آتا ہے۔ اس طرح کے واقعات پر بی جے پی کی اعلیٰ قیادت کی خاموشی پر بھی لگاتار سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined