
حیدرآباد: ایک عجیب و غریب واقعہ کے تحت حیدرآباد کی مشہور ’حسین ساگر جھیل‘ گوگل میپس پر کئی دنوں تک ’جے شری رام‘ کے طور پر نمودار ہوتا رہا۔ ٹیک کمپنی نے اب اس کی تصیح کر دیا ہے۔ اس سے پہلے لوگو یہ دیکھ کر حیران تھے کہ حسین ساگر جھیل کا نام، جے شری رام ساگر کیوں نظر آ رہا ہے۔ لوگوں نے ٹویٹر پر اس کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔
Published: 20 Oct 2019, 4:06 PM IST
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا، ’’یہ حیدرآباد کی حسین ساگر جھیل ہے۔ اچانک جے شری رام ساگر بن گئی اور مجھے تعجب ہے کہ گوگل نے اسے کسی بھی طرح سے ایڈٹ نہیں کیا۔‘‘
Published: 20 Oct 2019, 4:06 PM IST
ایک دیگر صارف نے لکھا ، ’’سماج دشمن عناصر نے گوگل میپس میں حیدرآباد کے حسین ساگر کا نام جے شری رام ساگر رکھ دیا۔ ابراہیم قلی قطب شاہ نے حسین ساگر کو تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا اور اس کی تعمیر سن 1563 میں عمل میں آئی تھی۔‘‘
Published: 20 Oct 2019, 4:06 PM IST
اسی طرح کے ایک واقعے میں فروری ماہ میں گوگل میپس پر اس شہر کے ’سالارجنگ برج‘ کا نام بدل کر ش’چھترپتی شیواجی برج' رکھ دیا گیا تھا۔
Published: 20 Oct 2019, 4:06 PM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Oct 2019, 4:06 PM IST
تصویر: محمد تسلیم