قومی خبریں

’میرے والد نے تمل ناڈو کے لیے اپنا سب کچھ دیا‘، جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی کا جذباتی بیان

تروولور ضلع کے پونیری میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’پارلیمنٹ میں حال ہی میں لایا گیا ایک بل تمل ناڈو کی سیاسی طاقت کو کمزور کرنے کی ایک کوشش ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر بشکریہ&nbsp;<a href="https://x.com/INCIndia">@INCIndia</a></p></div>

راہل گاندھی، تصویر بشکریہ @INCIndia

 

کانگریس رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ہفتہ (18 اپریل) کو تمل ناڈو میں اپنی انتخابی مہم کو تیز کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے۔ تروولور ضلع کے پونیری میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حال ہی میں لایا گیا ایک بل تمل ناڈو کی سیاسی طاقت کو کمزور کرنے کی ایک کوشش ہے۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ جس بل کو خواتین ریزرویشن کے نام پر پیش کیا گیا، اس کا اصل مقصد حد بندی کے ذریعہ تمل ناڈو کی لوک سبھا سیٹوں کو کم کرنا تھا۔ راہل گاندھی کے مطابق یہ قدم جنوبی اور چھوٹی ریاستوں کی نمائندگی کو کمزور کرنے کی ایک سوچی سمجھی حکمت عملی ہے۔ آر ایس ایس اور بی جے پی ریاست کی شناخت کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے اپنے خطاب کے دوران جذباتی انداز میں کہا کہ اگرچہ ان کی پیدائش تمل ناڈو میں نہیں ہوئی، لیکن وہ خود کو ریاست کے لوگوں سے جڑا ہوا محسوس کرتے ہیں اور ریاست کے جذبات کو سمجھتے ہیں۔ راہل گاندھی کے مطابق ان کے والد راجیو گاندھی نے تمل ناڈو کے لیے اپنا سب کچھ دے دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہندوستان ریاستوں کا ایک وفاق ہے، تمام ریاستوں کو اپنی شناخت اور زبان برقرار رکھنے کا حق ہے۔ لیکن یہ حکومت تمل زبان اور ثقافت کو مٹانا چاہتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی ریاست کی شناخت کو دبانے کی کوشش آئین کے خلاف ہے۔

Published: undefined

کانگریس رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ تمل ناڈو کے لوگوں کے جذبات کو نہیں سمجھتے، اور نہ ہی انہیں تمل عوام کی ہزاروں سالہ تاریخ کے متعلق کوئی علم ہے۔ راہل گاندھی کے مطابق بی جے پی تمل ناڈو کو دہلی سے چلانا چاہتی ہے۔ بی جے پی تمل ناڈو میں ایک ایسا وزیر اعلیٰ چاہتی ہے جو دہلی سے آرڈر لے سکے اور انہی کے اشاروں پر کام کرے۔

Published: undefined

جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ کل پارلیمنٹ میں مرکزی حکومت نے ایک نیا بل پیش کیا۔ انہوں نے اسے خواتین ریزرویشن بل بتایا، لیکن وہ تو 2023 میں ہی منظور ہو چکا تھا۔ اس بل کے پیچھے چھپا اصل ایجنڈا حد بندی تھا۔ اس کا مقصد ہندوستان کی پارلیمنٹ میں تمل ناڈو کی نمائندگی کو کم کرنا اور جنوبی و چھوٹی ریاستوں کو کمزور کرنا تھا۔ ہم نے کل پارلیمنٹ میں اس بل کو ہرا دیا۔

Published: undefined

بی جے پی کے طرز حکومت پر تنقید کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’جب وزیراعظم ایک قوم، ایک لیڈر، ایک زبان اور ایک عوام کی بات کرتے ہیں، تو وہ ہندوستان کے آئین پر حملہ کر رہے ہوتے ہیں۔‘‘ انتخابات سے قبل انڈیا بلاک کی حمایت کرتے ہوئے راہل گاندھی نے زور دے کر کہا کہ یہ اتحاد مرکزیت پسندی کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرے گا۔ تمل ناڈو کو اپنا مستقبل خود طے کرنا ہوگا اور ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کی زبان، ثقافت اور حقوق کا تحفظ کریں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ تمل ناڈو اسمبلی انتخاب 23 اپریل کو ایک ہی مرحلہ میں منعقد ہونے والا ہے اور ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو ہوگی۔ اہم انتخابی مقابلہ ڈی ایم کے کی قیادت والے سیکولر پروگریسو الائنس (ایس پی اے) اور اے آئی اے ڈی ایم کے کی قیادت والے نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے درمیان ہونے کا امکان ہے، جس میں بی جے پی اور پٹالی مکل کچی (پی ایم کے) اتحادی ہیں۔ اداکار سے سیاست داں بنے وجے کی قیادت والی ’ٹی وی کے‘ ریاستی انتخابات کو سہ فریقی مقابلے میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined