قومی خبریں

مختار انصاری کی بیوی، بیٹا اور سالا مفرور قرار، گھر پر قرقی کا نوٹس چسپاں

ایس پی اویناش پانڈے کا کہنا ہے کہ مفرور لوگوں سے گزارش نہیں کی گئی ہے بلکہ انھیں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو پھر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس
مختار انصاری، تصویر آئی اے این ایس 

مئو ضلع کی پولیس نے زور آور لیڈر مختار انصاری کی بیوی، بیٹے اور سالے کو مفرور قرار دے دیا ہے۔ ان کے خلاف ضلع کے تین تھانوں میں کیس درج کر ان کی تلاش کی جا رہی ہے۔ مختار انصاری کے آبائی ضلع غازی پور کے سبھی ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی ہے لیکن ان کی بیوی، بیٹے اور سالے میں سے کسی کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ بالآخر پولیس نے دروازے پر نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔

Published: undefined

ایس پی اویناش پانڈے کا کہنا ہے کہ مفرور لوگوں سے گزارش نہیں کی گئی ہے بلکہ انھیں متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو پھر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ مختار انصاری کی بیوی افشاں انصاری اور ان کے رکن اسمبلی بیٹے عباس انصاری کے خلاف مختلف معاملوں میں کیس درج کیے گئے ہیں۔ عدالت میں پیش کرنے کے لیے غازی پور کے چار مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی، لیکن ان کا کنبہ فرار ہے۔

Published: undefined

اویناش پانڈے نے بتایا کہ ہتھیار لائسنس کے معاملے میں عدالت نے مختار کے بیٹے عباس انصاری کو سمن جاری کیا تھا، لیکن وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اس کے بعد این بی ڈبلیو جاری کیا گیا ہے۔ این بی ڈبلیو کے مطابق نوٹس پر عمل نہیں کیا گیا جس کے بعد عدالت نے بھگوڑا قرار دے دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ مختار انصاری کے دو سالے شرجیل رضا اور انور شہزاد کے خلاف بھی این بی ڈبلیو جاری کیا گیا تھا۔ اگر یہ عدالتی حکم پر عمل نہیں کرتے تو سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر قانون پر عمل شروع ہوا تو ان کی ملکیت کی قرقی کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined