قومی خبریں

پی ایم مودی سے متعلق قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے مجاہد جمال شیخ کو ملی ضمانت

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کا پہلے کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ اس کے فرار ہونے یا ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا امکان بھی نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی

 

وزیر اعظم نریندر مودی کے بارے میں قابل اعتراض پوسٹ کرنے والے ایک شخص کو دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ضمانت دے دی ہے۔ اس شخص کا نام مجاہد جمال شیخ ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پی ایم مودی کی ایک اے آئی سے بنائی گئی تصویر پوسٹ کی تھی۔ اس تصویر میں وزیر اعظم کو بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو جھک کر سلام کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

Published: undefined

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کا پہلے کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ اس کے فرار ہونے یا ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا امکان بھی نہیں ہے۔ اس معاملے کے بیشتر ثبوت الیکٹرانک نوعیت کے ہیں اور ملزم نے تفتیش میں تعاون کیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ملزم کا موبائل فون پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے اور جس سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی، اسے تفتیشی افسر (آئی او) کے کہنے پر پہلے ہی بند کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے مجاہد جمال شیخ کے خلاف بی این ایس کی دفعہ (4)336 (جعل سازی)، دفعہ (2)356 (مجرمانہ ہتک عزتی)، دفعہ (2)353 (نفرت پھیلانا) کے ساتھ ساتھ 2000 کے آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 66 بھی عائد کی تھی۔ اس معاملہ میں سماعت کے دوران دہلی پولیس کا کہنا تھا کہ اس پوسٹ سے معاشرے میں تناؤ یا تنازعہ پیدا ہو سکتا ہے۔ تاہم مجاہد جمال کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہلی پولیس کی جانب سے لگائی گئی دفعات غلط ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے ہندوستان میں اے آئی کا استعمال کر کے غلط افواہیں پھیلانے یا کسی کی شبیہ کو متاثر کرنے کے کئی معاملات سامنے آئے ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیاں اور سائبر کرائم پولیس مسلسل ماحول خراب کرنے والے اے آئی اور سوشل میڈیا مواد پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined