قومی خبریں

کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت 207 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کے روز بتایا کہ ملک بھر کے شہروں کو صبح 7 بجے تک دو ارب سات کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 204 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں

ٹیکہ کاری، تصویر آئی اے این ایس
ٹیکہ کاری، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کورونا ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 207.13 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کے روز بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3195034 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ صبح 7 بجے تک ملک کے شہروں کو دو ارب سات کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 204 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

Published: 10 Aug 2022, 11:40 AM IST

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دروان کووڈ انفیکشن کے 16 ہزار 47 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 261 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.29 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.94 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Published: 10 Aug 2022, 11:40 AM IST

وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 19 ہزار 539 لوگوں کو کووڈ سے نجات ملی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 35 لاکھ 35 ہزار 610 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ری کوری کی شرح 98.52 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 25 ہزار 81 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر ملک بھر میں 87 کروڑ 88 لاکھ 77 ہزار 90 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

Published: 10 Aug 2022, 11:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Aug 2022, 11:40 AM IST