
سی بی ایس ای نے پوسٹ ریزلٹ سروسیز پورٹل کے حوالے سے سامنے آ رہی میڈیا رپورٹ اور سوشل میڈیا رپورٹ کے درمیان وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویریفکیشن اور ری ایویلویشن کی درخواست کا عمل مقررہ وقت کے مطابق پوری طرح منظم طریقے سے چلا۔ بورڈ کے مطابق ویریفکیشن اور ری ایویلویشن کے لئے درخواست ونڈو 2 جون سے 7 جون تک کھلا رہا اور اس دوران پوری کارروائی سرکاری تکنیکی ایجنسیوں، آئی آئی ٹی ٹیموں کی نگرانی اور انتظامات کے درمیان شروع کی گئی۔
Published: undefined
سی بی ایس ای نے بتایا کہ اس مدت کے دوران 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد طلبا نے 3 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ جوابی شیٹس سے متعلق درخواستیں کامیابی کے ساتھ جمع کی ہیں۔ بورڈ نے کہا کہ درخواست جمع کرنے کے عمل کے دوران سائبر سیکورٹی ٹیمیں مسلسل سسٹم کی نگرانی کرتی رہیں تاکہ کسی بھی طرح کے سائبر حملے، غلط ٹریفک اور تکنیکی رکاوٹوں کو روکا جاسکے۔
Published: undefined
اس کے علاوہ سی بی ایس ای کی خصوصی ٹیموں نے ہیلپ لائن، ہیلپ سینٹر اور شکایات کے ازالے کے ذریعے طلبا کو مسلسل مدد فراہم کی۔ سی بی ایس ای نے ’رول نمبر ناٹ فاؤنڈ‘ جیسے میسیج کے حوالے سے بھی صورتحال واضح کی۔ بورڈ کے مطابق یہ ان طلبا کو نظر آیا جنہوں نے پہلے مرحلے یعنی جوابی بک فوٹو کاپی ایپلی کیشن ونڈو کے دوران درخواست نہیں کی تھی۔ بورڈ نے اس بات کو دہرایا کہ ویریفکیشن اور ری ایویلویشن کے اگلے مرحلے کا فائدہ صرف انہیں طلبا کو مل سکتا تھا جنہوں نے پہلے مرحلے میں اسکین کی گئی جوابی کاپیوں کے لیے درخواست کی تھی۔ سی بی ایس ای نے کہا کہ بورڈ شفاف، طلبا پر مرکوز اور بعد از نتائج سادہ عمل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور طلبہ کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔
Published: undefined
سی بی ایس ای 12ویں کی جوابی کاپیوں کا ری ایویلویشن اب آن اسکرین مارکنگ (او ایس ایم) سسٹم کے تحت بورڈ کے اپنے پورٹل پر کیا جائے گا۔ آئی آئی ٹی جائزہ پینل نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ پینل نے پایا کہ ’کوئمپٹ ایجوٹیک‘ پورٹل میں سیکورٹی سے متعلق کئی خامیاں تھیں جس سے حساس ڈیٹا اور ریکارڈ کے لیک ہونے کا خطرہ تھا۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined