قومی خبریں

مودی حکومت عوامی جذبَات کی توہین کر رہی ہے: سونیا گاندھی

کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت لوگوں کی آواز دبا رہی ہے، جمہوریت میں عوامی آواز کو دبانا غلط ہے اور عوام کی آواز کو سننا حکومت کی ذمہ داری ہے

ویڈیو گریب
ویڈیو گریب 

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ جمہوریت میں لوگوں کو حکومت کی غلطیوں اور فیصلے کے خلاف آواز اٹھانے کا پورا حق ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے عوام کی آواز دبانے کےلیے ظلم و جبر کا راستہ اختیار کیا ہے۔

Published: 20 Dec 2019, 7:11 PM IST

سونیا گاندھی نے جمعہ کے روز جاری کئے گئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شہریت ترمیمی قانون کو امتیازی سلوک پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ نوٹ بندی کی طرح لوگوں کو ایک بار پھر اپنی اور اپنے آبا و اجداد کی شہریت ثابت کرنے کے لیے لائن میں کھڑا ہونا پڑے گا۔اس سے غریبوں اور کمزور لوگوں کو سب سے زیادہ نقصان ہوگا اس لیے لوگوں کی تشویش جائز ہے ۔اس مسئلہ پر کانگریس لوگوں کے ساتھ ہے اور عوام کے مفاد کے تئیں عہدبندہے ۔

Published: 20 Dec 2019, 7:11 PM IST

انھوں نے کہا کہ یہ تشویش کی بات ہے کہ اس قانون کے خلاف مظاہر کررہے طلبا، نوجوانوں اور شہریوں کے ساتھ بے رحمانہ سلوک ہورہاہے اور انھیں کچلا جارہاہے ۔یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں میں طلبا کے ذریعہ اس قانون کی مخالفت فطری ہے اور لوگوں کو حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آوازاٹھانے کا حق ہے ۔

کانگریس صدر نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی آواز دبانے کے بجائے اسے سنے لیکن یہ بات تکلیف دہ ہے کہ بی جےپی حکومت نے لوگوں کی آواز کونظرانداز کیاہے ۔یہی نہیں انکی آواز دبانے کے لیے انتہائی سفاکانہ طریقہ سے طاقت کا استعمال کیاہے ۔جمہوریت میں یہ قابل قبول نہیں ہے اور کانگریس مرکزی حکومت کے اس سلوک کی مذمت کرتی ہے ۔

Published: 20 Dec 2019, 7:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Dec 2019, 7:11 PM IST

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز