
محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 25 جولائی کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں زوردار بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی اور مغربی اتر پردیش کے کئی حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بہت زیادہ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کونکن، گوا، مغربی مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان اور مغربی بنگال کے کچھ حصوں میں بھی زبردست بارش ہونے کے آثار ہیں۔
Published: 25 Jul 2019, 10:10 AM IST
ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے لکشدیپ، کرناٹک کے ساحلی و اندرونی جنوب کے حصوں، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، مشرقی اتر پردیش، ہمالیہ سے ملحق مغربی بنگال اور سکم کے علاقے، اڈیشہ، جھارکھنڈ، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ کے مختلف حصوں میں بھی زبردست بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Published: 25 Jul 2019, 10:10 AM IST
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Jul 2019, 10:10 AM IST