قومی خبریں

خواتین کی سیکورٹی: مایاوتی نے گورنر کو میمورنڈم سونپا، سخت اقدام اٹھانے کا مطالبہ

اناؤ عصمت دری متأثرہ کی جلائے جانے کے بعد موت پر مایاوتی نے گورنر کو میمورنڈم سونپا اور ریاست میں خواتین کی سیکورٹی کے حوالے سے سخت اقدام کرنے کی اپیل کی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: اناؤ عصمت دری متأثرہ کے معاملے میں گرمائی ریاستی راجدھانی کی سیاست میں کانگریس اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے احتجاجی مظاہرے کے بعد بی ایس پی سپریمو مایاوتی گورنر سے ملاقات کرنے راج بھون پہنچی۔ انہوں گورنر کو میمورنڈم سونپا اور ریاست میں خواتین کی سیکورٹی کے حوالے سے سخت اقدام کرنے کی اپیل کی۔

Published: undefined

گونر کو سونپے اپنے میمورنڈم میں مایاوتی نے کہا کہ اناؤ میں پیش آئے دل دہلا دینے والے واقعہ سے وہ کافی تکلیف میں ہیں۔ ایک خاتون ہونے کے ناطے میں اس ضمن میں کافی فکر مندہوں۔اور آپ سے درخواست ہے کہ ریاست کی آئینی سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خاتون ہونے کے ناطے یہاں کے عوامی تشویس کا نوٹس لیتے ہوئے اس ضمن میں ریاستی حکومت کو متنبہ کریں۔

Published: undefined

بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ پولیس کے دعوے اور اعدادوشمار اپنی جگہ ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ریاست میں خواتین کےاستحصال،ہراسانی،عصمت دری و قتل سے پورا سماج مشتعل ہے۔کیونکہ وہ دیکھ رہا ہے کہ یوپی میں جرائم پیشہ افراد کو پولیس کی ہرقسم کی سرپرستی حاصل ہے۔مجرمین کو سزا دینے کے بجائے ان کو استقبال کیا جارہاہے۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ انصاف کی تلاش میں در در کی ٹھوکریں کھانے والی خواتین کو قتل کرنے اور انہیں زندہ جلا دینے کے دردناک واقعات نے پوری سماج کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔اور اسی کا نتیجہ ہے کہ تلنگانہ میں ایک خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے ریپ و بہیمانہ قتل کے ملزمین جب پولیس انکاونٹر میں مارے گئے تو ناچاہتے ہوئے بھی سماج کے ایک بڑے طبقے نے اس کی تعریف کی۔ انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ مفاد عامہ میں جرائم کی روک تھام اور نظم ونسق کو بہتر کرنے کے لئے جلد از جلد اپنا آئینی دخل دیں کیونکہ یوپی کوآج اس کی سخت ضرورت ہے۔

Published: undefined

’سپریم کورٹ مرکز کو سخت قانون بنانے کی ہدایت دے‘

قبل ازیں، مایاوتی نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ مرکزی حکومت خواتین پر ہورہے مظالم کے تئیں قطعی سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہی ہے لہذا سپریم کورٹ کو اس معاملے کا خود نوٹس لے اور مزکزی حکومت کو اس پر سخت قانون بنانے کی ہدایت دے۔ بی ایس پی سپریمونے کہا کہ ایسے تو پورے ملک میں خواتین کے ساتھ ظلم ہورہا ہے لیکن اترپردیش میں تو حد ہی ہوگئی ہے۔ روز کوئی نہ کوئی حادثہ پیش آتا ہے۔ وجہ صرف یہ ہے کہ ریاستی حکومت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined