قومی خبریں

ممتا بنرجی نندی گرام سے جیت رہی ہیں، وزیر اعظم مودی بنارس کی فکر کریں! ٹی ایم سی

ترنمول کانگریس نے واضح کر دیا ہے کہ ممتا بنرجی کو نندی گرام میں جیت کا پورا بھروسہ ہے، لہذا وہ دوسری کسی اور سیٹ سے انتخاب نہیں لڑیں گی

ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی
ممتا بنرجی، تصویر یو این آئی 

کولکاتا: ترنمول کانگریس نے واضح کر دیا ہے کہ ممتا بنرجی کو نندی گرام میں جیت کا پورا بھروسہ ہے، لہذا وہ دوسری کسی اور سیٹ سے انتخاب نہیں لڑیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نریندر مودی نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ چونکہ ممتا بنرجی نندی گرام سے انتخاب ہار رہی ہیں اس لئے انہیں کسی اور محفوظ سیٹ سے انتخاب لڑنا چاہیے۔ اس کے جواب میں ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ انہیں ممتا بنرجی کی فکر کرنے کے بجائے اپنی فکر کرنی چاہیے، انہیں بنارس میں براہ راست چیلنج دیا جائے گا۔

Published: undefined

گرچہ ترنمول کانگریس نے واضح نہیں کیا ہے کہ ممتا بنرجی 2024 میں بنارس سے لوک سبھا انتخاب لڑیں گی یا نہیں مگر قیاس آرائی شروع ہوگئی ہے۔

ترنمول کانگریس نے اپنے آفیشل پیج سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا “دیدی نندی گرام سے جیت رہی ہیں۔ اس لئے کسی بھی دوسری سیٹ سے ان کے انتخاب لڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘‘

Published: undefined

ٹی ایم سی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کر کے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا "وزیر اعظم بنگال کے عوام کو گمراہ کرنا چھوڑ دیں، آپ کا جھوٹ کھل کر سامنے آچکا ہے۔ 2024 میں اپنے لئے ایک محفوظ نشست تلاش کریں۔ کیونکہ، آپ کو وارانسی میں سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

Published: undefined

دوسری جانب بی جے پی نے کہا کہ اگر ممتا بنرجی بنارس سے انتخاب لڑنا چاہتی ہیں تو ان کا خیر مقدم ہے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ممتا بنرجی نے سیکولر جماعتوَں کے لیڈروں کو خط لکھ کر کہا تھا کہ ملک کے جمہوری ڈھانچے کی حفاظت کے لئے متحد ہو جائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined