قومی خبریں

ممتا بینرجی نے بی جے پی اور سی پی آئی (ایم) کے درمیان ساز باز کا الزام لگایا

ممتا بینرجی نے نہایت سنجیدہ اور محتاط لہجے میں بی جے پی اور سی پی آئی( ایم) کے رشتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بی جے پی کی سب سے بڑی دوست سی پی آئی( ایم) ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور مارکسسٹ کمیونسٹ پارٹی (ماکپا) کے درمیان خفیہ گٹھ جوڑ کا الزام لگایا ہے۔ تاہم، وزیر اعلیٰ نے پانی ہاٹی میں ترنمول امیدوار تیرتھنکر گھوش کے حق میں انتخابی مہم کے دوران ذاتی حملوں سے گریز کرتے ہوئے ایک نہایت ہی سنجیدہ اور محتاط لہجہ اختیار کیا۔

Published: undefined

اگرپارہ کے اوشم پور ودیا ساگر کریڈانگنا میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بینرجی نے بی جے پی امیدوار رتنا دیبناتھ کا براہِ راست نام نہیں لیا، بلکہ سیاسی گفتگو میں شائستگی کو برقرار رکھی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا"امیدوار ہونے کی صورت میں ہر کسی کو بولنے کا حق ہے۔ انتخابات جمہوریت کا حصہ ہیں اور سیاسی حریف ایک دوسرے پر تنقید کریں گے، لیکن میں ذاتی حملوں میں شامل نہیں ہوں گی۔ آپ لوگوں کو بھی شائستگی کی حد برقرار رکھنی چاہیے۔"

Published: undefined

ممتا بینرجی کا یہ بیان رتنا دیبناتھ کی جانب سے ان کے خلاف حال ہی میں کئے گئے تلخ تبصروں کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ رتنا دیبناتھ آر جی کر متاثرہ کی ماں ہیں، جن کی امیدواری نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔

Published: undefined

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے ووٹرز سے تعلیم، تاریخ، خوراک، ثقافت اور حقوق کے تحفظ کے لیے ان کی حکومت کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ بی جے پی اور سی پی آئی ایم کے درمیان 'خفیہ اتحاد' کا دعویٰ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی کی سب سے بڑی دوست سی پی آئی ایم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined