
’سکم ڈے‘ تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @INCIndia
آج ہی کے روز 51 سال قبل 16 مئی 1975 کو سکم ہندوستان کی 22 ویں ریاست بنا تھا۔ اس خاص موقع پر کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’’سکم کے 51 ویں یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کو دلی مبارکباد۔ 1975میں اندرا گاندھی کی قیادت میں ہندوستانی یونین میں شامل ہونے کے بعد سے سکم امن، ترقی اور ہم آہنگی کی ایک روشن علامت بن کر ابھری ہے۔‘‘
Published: undefined
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ ’’ہمالیہ کی دلکش خوبصورتی، متنوع روایات اور شاندار ثقافتی ورثہ ہندوستان کی روح کو مزید تقویت بخشتا ہے۔ دعا ہے کہ سکم کے عوام کو آنے والے سالوں میں خوشحالی، کامیابی اور مسلسل ترقی نصیب ہو۔‘‘
Published: undefined
لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی ’ایکس‘ پر لکھتے ہیں کہ ’’ سکم کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کو دلی مبارکباد۔ بے پناہ قدرتی خوبصورتی، بھرپور ثقافتی ورثے اور متنوع روایات سے مالا مال، سکم ہم آہنگی اور ہمت و استقامت کی ایک روشن مثال ہے۔ دعا ہے کہ یہ ریاست اسی طرح ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔‘‘
Published: undefined
ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل سے سکم کے یوم تاسیس کے موقع پر وہاں کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ پوسٹ میں لکھا کہ ’’سکم ڈے کے موقع پر دلی مبارکباد۔ آج ہم سکم کی عظیم ثقافت، دلکش قدرتی حسن اور قابل فخر ورثے کا جشن منا رہے ہیں، جو امن، ترقی اور ہم آہنگی کے لیے جانا جاتا ہے۔ سکم کے عوام کے لیے مسلسل خوشحالی اور خوشیوں کی دعا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined