
قومی راجدھانی دہلی کے کرول باغ علاقے میں منگل اور بدھ (24-25 مارچ) کی درمیانی رات ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ اطلاع کے مطابق کرول باغ میں مشہور جھنڈے والان مندر کے قریب ایک ڈبل ڈیکر بس اچانک الٹ گئی۔ بس میں کئی مسافرسوار تھے جنہیں چوٹیں آئی ہیں جب کہ 2 لوگوں کی المناک موت ہو گئی۔
Published: undefined
حادثہ دیر رات 1:10 بجے کے قریب کا بتایا جارہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس اچانک توازن کھو بیٹھی اور وہ پلٹ گئی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہوئی بس راجستھان سے آ رہی تھی اور صبح 1:10 بجے انہیں حادثے کی کال موصول ہوئی۔ اس بس میں تقریباً 25 مسافر سوار تھے جن میں سے بیشتر زخمی ہیں اور قریبی اسپتال میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ اس حادثے میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Published: undefined
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر خوفناک منظر تھا۔ سڑک پر شیشے کے ٹکڑے بکھرے ہوئے پڑے تھے۔ مسافروں کا سامان، جوتے اور کھانے پینے کی چیزیں زمین پر بکھری پڑی تھیں۔ بس کا اگلا شیشہ چکنا چور ہوگیا تھا۔
Published: undefined
دیر رات جائے وقوعہ پر موجود ایک آٹو ڈرائیور نے بتایا کہ بس بہت تیز رفتاری سے گزررہی تھی۔ گول چکر آنے سے پہلے بس 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہی تھی۔ اس کے بعد آگے جاکر کنٹرول کھو بیٹھی اور الٹ گئی۔ مسافر خود کو بچانے کے لیے کھڑکیوں سے کود رہے تھے، ان کے جسم سے خون بہہ رہا تھا۔ پولیس کو اطلاع دی گئی اور ان کے پہنچنے سے پہلے ہی بچاؤ کی کوششیں شروع کردی گئی تھیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر بشکریہ محمد تسلیم