مہاراشٹر: وزراء میں قلمدانوں کی تقسیم، جانیے مشرف، ملک، اسلم شیخ اور عبد الستار کو کیا ملا؟
مہاراشٹر میں وزراء کے قلمدان تقسیم کر دیئے گئے ہیں، کانگریس کے بالاصاحب تھورات نئے وزیر محصولات ہوں گے، نیتن راوت محکمہ توانائی کا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ اشوک چوپان پی ڈبلیو ڈی کا قلمدان سنبھالیں گے
By قومی آوازبیورو
تصویر سوشل میڈیا
مہاراشٹر میں 30 دسمبر کو کابینہ میں توسیع کے 6 دن بعد اتوار کے روز مہا وکاس اگھاڑی کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے وزراء کو میں قلمدانوں کی تقسیم کر دی۔ ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے بھی قلمدانوں کی تقسیم پر مہر ثبت کر دی گئی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اجیت پوار نئے وزیر خزانہ ہوں گے جبکہ این سی پی کے انیل دیشمکھ وزیر داخلہ ہوں گے۔
Published: 05 Jan 2020, 1:30 PM IST
شیوسینا کے آدتیہ ٹھاکرے کو وزیر ماحولیات اور سیاحت اور ایکناتھ شندے کو شہری ترقیات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ شیوسینا کے سینئر رہنما سبھاش دیسائی وزارت صنعت کا قلمدان سنبھالیں گے۔ علاوہ ازیں، کانگریس کے بالاصاحب تھورات نئے وزیر محصولات ہوں گے اور نیتن راوت محکمہ توانائی کا قلمدان سنبھال لیں گے۔ سابق وزیر اعلی اشوک چوہان کو محکمہ پبلک ورکس (پی ڈبلیو ڈی) دیا گیا ہے۔
Published: 05 Jan 2020, 1:30 PM IST
مہارشٹر حکومت میں چار مسلم وزراء نے حلف لیا تھا اور انہیں بھی قلمدان سونپ دئے گئے ہیں۔ این سی پی حسن مشرف کو دیہی ترقی جبکہ این سی پی کے ہی نواب ملک کو اقلیتی امور کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس کے اسلم شیخ کو کپڑا، ماہی گیری اور بندرگاہوں کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ جبکہ شیو سینا کوٹے سے بنائے گئے وزیر عبد الستار کو محصول، دیہی ترقی، بندرگاہ اور سالٹ پین کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
Published: 05 Jan 2020, 1:30 PM IST
کابینہ وزیر
وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے (شیوسینا) - عمومی انتظامیہ، آئی ٹی، قانون اور عدلیہ
نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار (این سی پی) - خزانہ اور منصوبہ بندی
بالاصاحب تھورات (کانگریس) - وزارت محصولات
آدتیہ ٹھاکرے (شیوسینا) - سیاحت، ماحولیات اور پروٹوکول