قومی خبریں

’مہنگائی مین مودی نے آج پھر عوام پر ہنٹر چلایا‘، پٹرول-ڈیزل اور سی این جی کی قیمت بڑھنے پر کانگریس کا حملہ

کانگریس نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’پٹرول اور ڈیزل 3-3 روپے مہنگا کر دیا گیا، وہیں سی این جی کی قیمت بھی 2 روپے بڑھا دی گئی۔ انتخاب ختم، مودی کی وصولی شروع۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>مہنگائی، گرافکس اے آئی</p></div>

مہنگائی، گرافکس اے آئی

 

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ راجدھانی دہلی میں سی این جی کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ اس خبر نے عوام کو پریشان کر دیا ہے، کیونکہ اب خورد و نوش کی دیگر اشیا پر بھی اس کا اثر دکھائی دے گا۔ یعنی آنے والے دنوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھتی ہوئی نظر آئیں گی۔ ایندھن کی قیمتوں میں ہوئے اس اضافہ کے بعد کانگریس نے مرکزی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو عوام دشمن ٹھہرایا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ ’’مہنگائی مین مودی نے آج پھر عوام پر ہنٹر چلایا۔‘‘

Published: undefined

یہ بیان کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر دیا ہے۔ اس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ’’پٹرول اور ڈیزل 3-3 روپے مہنگا کر دیا گیا، وہیں سی این جی کی قیمت بھی 2 روپے بڑھا دی گئی۔ انتخاب ختم، مودی کی وصولی شروع۔‘‘ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ پارٹی کے سرکردہ لیڈران نے پہلے ہی دعویٰ کیا تھا کہ انتخاب ختم ہونے کے بعد مہنگائی کی مار عوام پر ضرور پڑے گی، اور اب یہ دعویٰ حقیقت کی شکل اختیار کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

Published: undefined

پٹرول-ڈیزل اور سی این جی کی قیمت میں تازہ اضافہ کے بعد کانگریس لیڈر کماری شیلجا کا بھی سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’انتخاب ختم ہوتے ہی بی جے پی حکومت نے عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے دیا ہے۔ اب پٹرول اور ڈیزل پر 3 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر عام لوگوں کی جیب پر براہ راست حملہ کیا گیا ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’انتخاب تک راحت کا دکھاوا اور انتخاب کے بعد عوام پر بوجھ ڈالنا بی جے پی حکومت کی شناخت بن چکا ہے۔‘‘

Published: undefined

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر ڈیریک او برائن کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پہلے وہ آپ کا ووٹ لوٹتے ہیں، پھر آپ کو وہاں لات مارتے ہیں جہاں درد ہوتا ہے۔‘‘ مغربی بنگال کی نئی حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’ڈیزل اور پٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ کیا بنگال حکومت پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کم کرے گی؟ کیونکہ یہ دہلی کے کنٹرول والی حکومت ہے، جسے مرکز کے فنڈ روکے جانے کی فکر نہیں کرنی پڑتی۔‘‘ دوسری طرف شیوسینا یو بی ٹی لیڈر پرینکا چترویدی نے پٹرول-ڈیزل کی قیمت میں تازہ اضافہ پر طنزیہ انداز اختیار کیا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہے کہ ’’روپیہ، ڈیزل اور پٹرول... کون پہلے سنچری پار کرے گا؟‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined