قومی خبریں

’یوپی کے 75 اضلاع میں مدارس کے سروے کا کام مکمل، 7.5 ہزار غیر تسلیم شدہ مدرسوں کی نشاندہی‘

مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے جمعہ کو کہا کہ پورے صوبہ میں سروے کے دوران تقریباً 7500 غیر تسلیم شدہ مدارس کی نشاندہی کی گئی ہے اور 15 نومبر تک مکمل رپورٹ سامنے آ جائے گی

مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید / تصویر ویڈیو گریب
مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید / تصویر ویڈیو گریب 

لکھنؤ: یوپی کی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت نے ریاست بھر کے 75 اضلاع میں موجود مدارس کا سروے مکمل کر لیا ہے۔ سروے کے دوران غیر تسلیم شدہ مدارس کی بھی نشاندہی کی گئی۔ اتر پردیش حکومت کا کہنا ہے کہ اس سروے کا مقصد ریاست میں موجود مدارس کو جدید تعلیمی نظام سے جوڑنا اور وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

Published: undefined

مدرسہ ایجوکیشن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر افتخار احمد جاوید نے جمعہ کو کہا کہ پورے صوبہ میں سروے کے دوران تقریباً 7500 غیر تسلیم شدہ مدارس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 نومبر تک سروے کی مکمل رپورٹ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے تمام اضلاع سے سرکاری سطح پر آجائے گی۔

Published: undefined

ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ سروے سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کی بنیاد پر بچوں کے لیے معیاری تعلیم کا بندوبست کرتے ہوئے ان کی بہتر نشوونما کر کے انہیں ملک اور معاشرے کے مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کی جائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے کا کام کیا جا رہا ہے۔ آج سروے کی آخری تاریخ تھی، اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ 15 نومبر تک رپورٹ حکومت کو بھیجی جانی ہے۔

Published: undefined

ڈاکٹر جاوید نے واضح کیا کہ غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے سے ان کی قانونی حیثیت یا غیر قانونی ہونے کے حقائق سامنے نہیں آئیں گے۔ یہ سروے اصلی یا نقلی مدارس کی شناخت کے لیے کیا گیا ہے، لیکن تعلیمی معیار اور تعلیمی مراکزکے طورپر ان کی تعداد، ان کے انتظامات وغیرہ کے بارے میں درست معلومات حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس کا کسی بھی طرح سے، کسی بھی قسم کی جانچ سے دوردورتک کوئی تعلق نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined