قومی خبریں

بنگال کی جیت کے بعد گنگوتری سے گنگا ساگر تک کمل کی حکمرانی: وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج پر بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بنگال کی جیت کو تاریخی قرار دیا اور گنگوتری سے گنگا ساگر تک کمل کی حکمرانی کا دعویٰ کیا

<div class="paragraphs"><p>بنگال کی جیت کے بعد گنگوتری سے گنگا ساگر تک کمل کی حکمرانی: وزیر اعظم نریندر مودی</p></div>

بنگال کی جیت کے بعد گنگوتری سے گنگا ساگر تک کمل کی حکمرانی: وزیر اعظم نریندر مودی

 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال اور آسام سمیت 5 ریاستوں کے انتخابی نتائج کے بعد نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان نتائج کو جمہوریت کی طاقت اور عوامی اعتماد کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں تقریباً 93 فیصد ووٹنگ اپنے آپ میں ایک تاریخی واقعہ ہے، جبکہ آسام، تمل ناڈو، پڈوچیری اور کیرالہ میں بھی ووٹنگ کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، خاص طور پر خواتین کی بڑی شرکت نے جمہوریت کی ایک روشن تصویر پیش کی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے انتخابی عمل میں شامل تمام افراد، الیکشن کمیشن، سکیورٹی فورسز اور دیگر عملے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت اور لگن نے جمہوریت کی عظمت کو برقرار رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت کی یہ مضبوطی آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال بنے گی۔

نریندر مودی نے اپنی تقریر میں گنگا ندی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس بہار انتخابات کے نتائج کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ گنگا جی بہار سے بہتے ہوئے گنگا ساگر (مغربی بنگال) تک جاتی ہے اور اب مغربی بنگال میں جیت کے ساتھ گنگوتری (اتراکھنڈ) سے لے کر گنگا ساگر تک کمل کھل چکا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار اور اب مغربی بنگال میں بی جے پی یا این ڈی اے کی حکومت قائم ہے، جو گنگا کے کنارے آباد ریاستوں میں پارٹی کی مضبوط موجودگی کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے اپنے 2013 کے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ وارانسی میں نامزدگی داخل کرنے گئے تھے تو ان کے دل سے یہ الفاظ نکلے تھے کہ انہیں کسی نے نہیں بھیجا بلکہ ماں گنگا نے بلایا ہے۔ آج وہ محسوس کرتے ہیں کہ ماں گنگا کا آشیرواد مسلسل ان پر اور ان کی حکومت پر قائم ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے آسام کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بی جے پی اور این ڈی اے اتحاد نے مسلسل تیسری بار کامیابی حاصل کی ہے، جو ریاست کی تاریخ میں ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر چائے باغان کے علاقوں میں ملنے والے غیر معمولی تعاون کا ذکر کیا اور کہا کہ یہ عوام کے اعتماد کی علامت ہے۔

پڈوچیری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 2021 میں پیش کیے گئے وژن پر عوام نے اعتماد ظاہر کیا اور گزشتہ 5 برسوں میں این ڈی اے حکومت نے پوری ایمانداری کے ساتھ اس وژن کو عملی شکل دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے نوجوانوں اور ماہی گیروں کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے بہتر مستقبل کے لیے مسلسل کام کرتی رہے گی۔

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined