قومی خبریں

ایوان سے غیر حاضر مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی پر لوک سبھا اسپیکر ہوئے غصہ، پارلیمانی امور کے وزیر کو کیا خبردار

اسپیکر نے سوال کیا کہ ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت کون ہیں؟ وزیر مملکت کے بھی غیر حاضر رہنے کا نوٹس لینے کے بعد اوم برلا نے پارلیمانی امور کے وزیر سے اس معاملے کو دھیان میں رکھنے کو کہا۔

<div class="paragraphs"><p>اوم برلا، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اوم برلا، فائل تصویر آئی اے این ایس

 

پارلیمنٹ میں جاری بجٹ اجلاس میں وزارت سے متعلق سوال پوچھے جانے کے دوران ایوان میں مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی کی عدم موجودگی پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی کچھ اراکین کے دیر تک بات چیت میں مصروف رہنے پر بھی اسپیکر نے ناراضگی ظاہر کی۔ آج (جمعرات) وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال پوچھا جانا تھا۔ یہ سوال مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز وزارت (ایم ایس ایم ای) وزارت سے متعلق تھا لیکن اس وقت مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی ایوان میں موجود نہیں تھے۔ اتنا ہی نہیں ان کے نائب وزیرمملکت بھی غیر حاضر تھے جس پر اسپیکر نے ان کی سخت سرزنش کی۔

Published: undefined

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے مرکزی وزیر اور ان کے نائب کے غیر حاضر رہنے پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو سے کہا کہ وہ اس معاملے کو نوٹس میں لیں اور تنبیہ کی کہ آئندہ ایسا نہ ہو، یہ یقینی بنائیں۔ اسی دوران اسپیکر نے پوچھا کہ ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت کون ہیں؟ وزیر مملکت کے بھی غیر حاضر رہنے کا نوٹس لینے کے بعد اوم برلا نے پارلیمانی امور کے وزیر سے اس معاملے کو دھیان میں رکھنے کو کہا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دوبارہ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

Published: undefined

وقفہ صفر کے آغاز پر اسپیکر نے کہا کہ اجلاس کے دوران انہوں نے کئی ارکان اور وزراء کو کھڑے ہو کر طویل بات چیت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر وہ صرف ایک یا دو منٹ تک بات کر سکتے ہیں۔ انہیں لمبی بات چیت نہیں کرنی چاہیے۔ برلا نے خبردار کیا کہ وہ مستقبل میں ایسا کرنے والوں کا نام لیں گے۔

Published: undefined

قبل ازیں وقفہ سوالات کے دوران اسپیکر نے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو کو بھی ٹوکا۔ انہوں نے کہا کہ پپو یادو نشست (اسپیکر کی طرف) پیٹھ  کرکے کافی دیر تک دوسرے رکن سے بات کرتے رہے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ آپ یو سینئر رکن ہیں، ایسا رویہ نہیں اختیار کرنا چاہئے۔ اسپیکر نے کہا کہ ایوان کا وقاربرقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ تمام اراکین اور وزراء کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined