قومی خبریں

لوک سبھا انتخاب: راجستھان میں الیکشن ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پریزائڈنگ افسر کی موت

اجمیر کی کیکڑی تحصیل کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں ٹیچر چھیترمل کماوت ٹریننگ کے دوران چائے پی رہے تھے تبھی انھیں دل کا دورہ پڑا، انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

موت، علامتی تصویر
موت، علامتی تصویر 

لوک سبھا انتخاب کے یے پریزائڈنگ افسر کی شکل میں مقرر ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کی منگل کو راجستھان کے اجمیر ضلع میں لوک سبھا انتخاب کے لیے ٹریننگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اجمیر کی کیکڑی تحصیل کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں ٹیچر چھیترمل کماوت ٹریننگ کے دوران چائے پی رہے تھے تبھی انھیں دل کا دورہ پڑا۔ انھیں فوراً اسپتال لے جایا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

ریاست کے وزیر تعلیم مدن دلاور نے اس حادثہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ کماوت ایک وقف اور محنتی ملازم تھے۔ ان کی اچانک موت پورے محکمہ تعلیم کے لیے بڑا خسارہ ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’چھیترمل کماوت ذمہ داری ملازم تھے۔ انھوں نے پوری ایمانداری کے ساتھ کام کیا۔ ان کے بے وقت انتقال سے محکمہ تعلیم کو زبردست خسارہ ہوا ہے۔ ایشور سے دعا ہے کہ آنجہانی روح کو سکون دے۔‘‘ انھوں نے کماوَت فیملی کو ہر ممکن مدد کا بھروسہ دیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔