
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
سری نگر: کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے منگل کے روز گاندربل میں واقع کھیر بھوانی مندر پر حاضری دی۔ ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی اور پرینکا نے منگل کی صبح کھیر بوانی مندر پر حاضری دی اور وہاں پوجاپاٹ کی۔ انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی کے دورے کے پیش نظر گاندربل میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حاضری کے بعد وہ واپس سری نگر لوٹے۔
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کہ مشترکہ اجلاس سے شروعات ہوگی۔ جسے صدر جمہوریہ دروپدی مرمُو خطاب کریں گی ۔ وہیں، حکومت کو گھیرنے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں نے اپنا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Jan 2023, 9:40 AM IST