
ہندوستان کی طرف سے ٹی-20 عالمی کپ کے سپر 12 کے میچ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلہ میں 5 رن سے شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا کے شائقین نے آسٹریلیائی شہر ایڈیلیڈ میں جشن منایا، جہاں یہ میچ کھیلا گیا۔
شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے بدھ کے روز سینئر لیڈر بی بی جاگیر کور کو پارٹی سے معطل کر دیا اور انہیں دو دن میں پارٹی مخالف سرگرمیوں کو روکنے کا الٹی میٹم بھی دے دیا۔ انہیں انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتی ہیں تو پارٹی ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرے گی۔ دراصل، بی بی جاگیر کور شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی ی سی) کے صدر کا انتخاب لڑنے پر بضد ہیں۔ ان کے اعلان سے شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) میں سیاسی ہلچل پیدیا ہو گئی ہے۔
ٹی-20 عالمی کپ میں بارش سے متاثرہ میدان کے دوران ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 5 رنوں سے شکست دے دی۔ بارش کے خلل ڈالنے سے قبل خطرناک بلے بازی کر رہے لٹن داس (27 گیندوں میں 60 رن) کو ٹیم انڈیا نے بارش بند ہونے کے بعد ترمیم شدہ ہدف (151 رن) کا تعاقب کرتے وقت رن آؤٹ کیا اور اس کے بعد رفتہ رفتہ میچ پر ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط ہوتی گئی۔ بنگلہ دیش کو آخری اوور میں جیت کے لئے 20 رن درکار تھے لیکن تمام کوششوں کے باوجود اس کے کھلاڑی صرف 14 رن ہی بنا سکے اور میچ انڈیا کے نام ہو گیا۔ ٹیم انڈیا اب گروپ دو میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور اس کا سیمی فائنل میں پہنچنا یقینی ہو گیا ہے۔
ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرتے ہوئے اس کے پانچویں کھلاڑی کو آؤٹ کر دیا ہے۔ انہیں ہاردک پانڈیا نے ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
ارشدیپ سنگھ نے بنگلہ دیش کو 99 کے اسکور پر تیسرا جھٹکا دے دیا ہے۔ انہوں نے عفیف حسین دھروبو کو 3 رن کے اسکور پر آؤٹ کیا۔
بارش بند ہونے کے بعد ٹیم انڈیا رنگ میں لوٹ آئی ہے اور بنگلہ دیش کے لٹن داس اور نجم الحسین شنتو آؤٹ ہو گئے ہیں۔
ٹی 20 عالمی کپ میں ایڈیلیڈ کے میدان پر کھیلے جا رہے میچ میں بارش نے خلل ڈالی جس کے بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے میچ کو 20 کے بجائے 16 اوورز کا کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش کو ترمیم شدہ ہدف 151 حاصل ہوا ہے اور تا حال اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ہے۔
وارانسی کی عدالت نے گیان واپی مسجد اور سنگار گوری مندر معاملے میں دائر کی گئی عرضی پر سماعت کی۔ اس عرضی میں انجمن انتظامات مسجد کمیٹی کی جانب سے اعتراض داخل کیا گیا تھا، جس کے سلسلہ میں عدالت نے سنگار گوری مندر کی جانب سے وکیل کو جواب دینے کے لیے 11 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
ٹی-20 عالمی کپ کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں 184 رن بنائے ہیں۔ اننگ کے دوران کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی نے نصف سنچری اسکور کی۔
حیدرآباد: کانگریس صدرملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا، خاموش انقلاب لارہی ہے جو سیاسی منظرنامہ کو بدل دے گی۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سرگرم کھڑگے جو شہر حیدرآباد میں راہل گاندھی کی اس یاترا میں شامل ہوئے، نے کہا کہ انہوں نے شہرکے بوئن پلی علاقہ میں اس یاترا میں حصہ لینے والوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد راہل گاندھی کے ساتھ 3500 کلومیٹر پیدل چل رہے ہیں اور یہ افراد ہماری پارٹی کیڈرکے لئے ایک عظیم جذبہ ہیں۔ راہل گاندھی، شہر کے نواحی علاقہ پتنگی ٹول پلازہ کے قریب رات میں قیام کریں گے۔
کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج 56 واں دن ہے۔ تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے آج صبح 56ویں دن کا آغاز ہوا۔ اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ بھی مختصر طور پر اس سفر میں شامل ہوئیں۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST