قومی خبریں

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 16 کان کنوں کی موت

کان میں دھماکے سے 16 کان کنوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے وقت 23 کان کن کام کر رہے تھے۔ جبکہ سات دیگر کان کنوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، 16 کان کنوں کی موت

بیجنگ: چین کے صوبہ گوئیژو میں ایک کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے سولہ کان کنوں کی موت ہو گئی۔ مقامی حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ ان کے مطابق یہ حادثہ منگل کے روز دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر انلونگ کاؤنٹی کے گوانگڈونگ کوئلہ کان میں پیش آیا۔ کان میں دھماکے سے 16 کان کنوں کی موت ہو گئی۔ حادثے کے وقت 23 کان کن کام کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سات دیگر کان کنوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ہے، راحتی کام ابھی جاری ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 18 Dec 2019, 10:25 AM IST