قومی خبریں

کیجریوال نے صنعتی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ہدایت دی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج دہلی کے مختلف صنعتی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / آئی اے این ایس
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال / آئی اے این ایس IANS_WS

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج دہلی کے مختلف صنعتی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلی نے صنعتی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام صنعتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کریں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح یہ ہے کہ دہلی کے اندر تمام صنعتی علاقوں میں لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صنعتی علاقوں میں کسی بھی طرح کے زیر التوآہ ترقیاتی کام جلد سے جلد مکمل کیے جائیں اور کسی قسم کی رکاوٹ نہ آنے دی جائے ، تاکہ فیکٹری چلانے والے اور وہاں جانے والے لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Published: undefined

کجریوال نے ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کے مختلف صنعتی علاقوں میں سیور سسٹم اور سڑکوں وغیرہ کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دہلی سکریٹریٹ میں وزیر صنعت ستیندر جین کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی ایس آئی آئی ڈی سی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس دوران ، وزیر اعلی نے منگولپوری انڈسٹریل ایریا ، پٹپڑ گنج انڈسٹریل ایریا ، مایاپوری ، ادیوگ نگر ، اوکھلا، جھنڈے والان، لارنس روڈ ، کیرتی نگر ، جی ٹی کرنال روڈ ، بھور گڑھ ، بوانہ فیز-2 میں ڈرین اور سڑکوں کے کاموں کا جائزہ لیا۔

Published: undefined

جائزہ میٹنگ میں ڈی ایس آئی آئی ڈی سی عہدیداروں نے ایک ایک کرکے تمام صنعتی علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر تفصیلی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کی۔ عہدیداروں کے مطابق حکومت نے ترقیاتی کام جیسے ڈرین اور سڑکوں کی تکمیل کے لئے جو آخری تاریخ طے کی ہے اس کے مطابق تمام صنعتی علاقوں میں کام جاری ہیں ، بلکہ کچھ صنعتی علاقوں میں ترقیاتی کام قبل از وقت مکمل کرلیا گیا ہے۔

Published: undefined

عہدیداروں نے بتایا کہ مایاپوری صنعتی علاقے کے اندر اب تک 85 فیصد سے زیادہ ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں اور باقی کام تیزی سے مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اسی طرح ادیوگ نگر انڈسٹریل ایریا میں سڑک اور ڈرین کا کام 99 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام بھی جلد مکمل کرلیے جائیں گے۔ اوکھلا انڈسٹریل ایریا میں سڑک کا کام 95 فیصد مکمل ہوچکا ہے جبکہ کچھ پروجیکٹ 65 فیصد سے زیادہ مکمل ہوچکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined