قومی خبریں

کشمیر: اننت ناگ اور گاندر بل اضلاع میں لاک ڈاؤن سے معمولات زندگی ٹھپ

ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر پورے ضلع میں 21 اگست سے 23 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن عائد رہے گا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ہفتے کو مسلسل دوسرے دن بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ رہی۔ بتادیں کہ ضلع میں کورونا کیسز میں گزشتہ دنوں سے ہو رہے اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے دوبارہ سہ روزہ لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

Published: undefined

ادھر وسطی ضلع گاندر بل میں بھی کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر 48 گھنٹوں پر محیط دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ دونوں اضلاع کے تاجروں نے انتظامیہ کی طرف سے لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کرنے کے فیصلے کے خلاف برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا تھا کہ کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر پورے ضلع میں 21 اگست سے 23 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن عائد رہے گا۔

Published: undefined

عینی شاہدین کے مطابق ضلع اننت ناگ میں ہفتے کو دوسرے دن بھی لاک ڈاؤن جاری رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے نیز سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل معطل رہی، تاہم نجی گاڑیوں کی آمد ورفت جاری رہی۔

Published: undefined

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ضلع کے اہم مقامات پر سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے ناکے لگائے ہوئے ہیں اور راہگیروں و گاڑی والوں کو ضروری چیکنگ کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ دریں اثنا ضلع انتظامیہ گاندربل نے کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر ضلع میں 48 گھنٹوں پر محیط لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال نے کہا کہ ضلع میں کورونا کیسز میں درج ہو رہے اضافے کے پیش نظر 22 اور 23 اگست کو لاک ڈاؤن رہے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اس دوران تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی اور لوگوں کو ایک جگہ جمع ہو نے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلع میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر ہفتے کے روز بازاروں میں سناٹا چھایا رہا اور لوگ گھروں میں ہی بیٹھے رہے۔ اگرچہ سڑکوں پر نجی گاڑیوں کی نقل و حمل جاری رہی، تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کلی طور پر بند رہا۔ ادھر لوگوں نے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز اسی طرح درج ہو رہے ہیں جس طرح پہلے ہو رہے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined