قومی خبریں

کرتار پور گلیارے کا 90 فیصد کام مکمل

پاکستان میں واقع سکھوں کے مشہور مذہبی مقام گردوارہ دربار صاحب کے لئے تیار کئے جارہے کرتاپور گلیارے کا 90 فیصد کام زیرو لائن سے گردوارہ تک مکمل ہوچکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لاہور: پاکستان میں واقع سکھوں کے مشہور مذہبی مقام گردوارہ دربار صاحب کے لئے تیار کئے جارہے کرتاپور گلیارے کا 90 فیصد کام زیرو لائن سے گردوارہ تک مکمل ہوچکا ہے۔ ہندوستان کی طرف سے عقیدتمندوں کا پہلا جتھہ پاکستان 9 نومبر کو پہنچے گا۔ اس جتھے میں حالانکہ کتنے زائرین ہوں گے ان کی تعداد کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

Published: undefined

پاکستان کی طرف سے گلیارے کے تعمیراتی کام کا افتتاح وزیراعظم عمران خان اور فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ کے نومبر میں کئے جانے کے امکانات ہیں۔ اس گلیارے کے تحت اہم سڑکیں، پل، عمارتیں اور دیگر کام 90 فیصد تک مکمل کیا جاچکا ہے۔ سکھوں کے پہلے گروبابا گرونانک نے اپنی زندگی کے آخری 18 برس یہاں گزرے تھے۔ یہ گردوارہ ہندوستان کی سرحد سے محض چار کلومیٹر دور پاکستان میں واقع ہے۔ گردوارہ کا دیدار ہندوستانی سرحد کی طرف سے ہوجاتے ہیں اور روزنانہ بڑی تعداد میں سکھ عقیدت مند اکھٹے ہوکر دور سے درشن کرتے ہیں۔

Published: undefined

کرتارپور کراسنگ ہندوستان کے پنجاب میں ڈیرا بابا نانک اور پاکستان میں گردوارہ دربار صاحب کو جوڑے گا۔ اس گلیارے کے ایک بار شروع ہوجانے کے بعد ہندوستان سے سکھ عقیدت مند یہاں بغیر ویزہ کے آجاسکیں گے۔ یہ دونوں ممالک کی 1947 میں آزادی کے بعد پہلا ویزہ فری گلیارہ ہوگا۔

Published: undefined

دی ایکسپریس ٹریبون کے مطابق اس گلیارے کی تعمیر کی تجویز دو عشرہ پہلے آئی تھی مگر پاکستان میں عمران خان حکومت بننے کے بعد اس نے عملی جامہ پہنایا جب پاکستان نے گلیارے کھولنے کے منصوبہ کا اعلان کیا۔

Published: undefined

گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان نے گلیارے کی تعمیری کاموں کا بنیاد رکھی۔ کرتارپور گلیارے چار کلومیٹر طویل بنے گا۔ بنیاد رکھنے کی تقریب میں عمران خان کے خاص دوست اور سابق ہندوستانی کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل ہونے پاکستان آئے تھے۔

Published: undefined

پلوامہ حملے کےبعد دونوں ممالک کے درمیان فوجی تناؤ عروج پر تھا اور 26 فروری کو ہندوستان کی طرف سے بالاکوٹ کیمپ پر ائر اسٹرائک کے بعد صورت حال اور سنگین ہوگئی۔ اس کے بعد گلیارے کے سلسلے میں کچھ تذبذب کی صورت حال پیدا ہوگئی لیکن بعد میں گلیارے کے وقت سے بن کر تیار رہنے کی سمت میں قدم آگے بڑھے۔ پاکستان کو امید ہے کہ بابا گرونانک دیو کے اس سال نومبر میں 550ویں سالگرہ کے موقع پر یہ گلیارہ سکھ عقیدتمندوں کے لئے کھل جائے گا۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined