قومی خبریں

کرناٹک: سابق وزیر اعلیٰ کماراسوامی پر بجلی چوری کا لگا الزام، کانگریس نے ویڈیو جاری کر کیا حملہ

اپنے اوپر لگے الزامات سے متعلق کماراسوامی کا کہنا ہے کہ ’’یہ میری غلطی نہیں ہے بلکہ نجی ڈیکوریٹر نے یہ غلطی کی تھی جس نے قریب کے بجلی کھمبے سے ہی سیدھا کنکشن دے دیا۔‘‘

ایچ ڈی کماراسوامی کی فائل تصویر 
ایچ ڈی کماراسوامی کی فائل تصویر  سوشل میڈیا 

کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کماراسوامی پر بجلی چوری کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ دیوالی کے دوران جے پی نگر واقع ان کی رہائش کو سجاوٹی لائٹ سے مزین کیا گیا جس کے لیے بجلی چوری کی گئی۔ سوشل میڈیا پر کانگریس نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کے بیٹے کماراسوامی کی شدید مذمت بھی کی ہے۔

Published: undefined

بجلی چوری کے الزامات پر کماراسوامی کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ میری غلطی نہیں ہے بلکہ نجی ڈیکوریٹ نے یہ غلطی کی تھی۔ اس نے پاس کے بجلی کھمبے سے ہی سیدھا کنکشن دے دیا۔ حالانکہ جب مجھے اس بارے میں پتہ چلا تو فوراً اسے ہٹوا دیا اور گھر کے میٹر بورڈ سے بجلی کا کنکشن دیا۔‘‘ کماراسوامی نے مزید کہا کہ ’’مجھے اس عمل پر افسوس ہے۔ لیکن کانگریس جس طرح ایک چھوٹے سے ایشو کو بڑا بنانے کی کوشش کر رہی ہے، وہ بھی مناسب نہیں۔‘‘

Published: undefined

دراصل کانگریس نے سابق وزیر اعلیٰ کماراسوانی پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ کو سجاوٹی لائٹ لگانے کے لیے بجلی چوری کرنی پڑی۔ انھیں سمجھنا چاہیے کہ کانگریس حکومت ’گرہ جیوتی‘ منصوبہ رہائشی کنکشن کے لیے ماہانہ 200 یونٹ مفت بجلی دیتی ہے، نہ کہ 2000 یونٹ۔ کانگریس نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ اگر آپ اتنے ہی غریب تھے تو آپ کو ’گرہ جیوتی‘ منصوبہ کے لیے درخواست دینی چاہیے تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined