
کرناٹک لیجسلیٹیو کونسل (ایم ایل سی) انتخابات میں اپنی ہی پارٹی کے خلاف کراس ووٹنگ کی خفگی کا سامنا کرنے والی بی جے پی اب ممبران اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کے موڈ میں نظر آرہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ کراس ووٹنگ کرنے والے ممبران اسمبلی کی شناخت کے لیے بی جے پی اپنے تمام ایم ایل ایز کو مشہور مندر والے شہر لے جائے گی، جہاں انہیں (ممبران اسمبلی) بھگوان کے سامنے قسم کھانے کے لیے کہا جائے گا۔
Published: undefined
ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق پارٹی کے اندر سیاسی نقب زنی کے بعد بی جے پی قیادت نے باغی ایم ایل اے کی شناخت کے لیے اس سخت اور مذہبی طریقہ اختیار کیا ہے۔ تمام ممبران اسمبلی کو یہاں کے تاریخی مندر میں لے جایا جائے گا جہاں ان سے دیوتا بھگوان کے سامنے قسم کھانے کو کہا جائے گا کہ انہوں نے بی جے پی کو ووٹ دیا یا دوسری پارٹی کے لیے کراس ووٹنگ کی۔
Published: undefined
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے بعد یہ طے ہوا ہے کہ آئندہ 4-5 دنوں میں اس پورے عمل کو مکمل کرلیا جائے گا۔ انتخابی نتائج کے بعد پیدا ہوئے اس داخلی انتشار پر قابو پانے اور پارٹی میں اتحاد کو دوبارہ آزمانے کے لیے آج ہی اس اہم پروگرام کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
Published: undefined
اطلاعات کے مطابق جس مذہبی شہر کو بی جے پی نے اپنے ایم ایل ایز کو قسم کھلانے کے لیے منتخب کیا ہے، وہ کرناٹک کے جنوبی کنڑ ضلع میں دریائے نیتراوتی کے کنارے واقع مشہور اور تاریخی مندر کا شہر ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جگہ 800 سال پرانے مذہبی مقام مندر کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہ شیو مندر مذہبی ہم آہنگی کی ایک غیر معمولی علامت کہا جاتا ہے۔
Published: undefined
بتا دیں کہ حال ہی میں ہونے والے کرناٹک قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) کے انتخابات میں حکمراں کانگریس پارٹی نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 7 میں سے 5 سیٹوں پر جیت درج کی ہے جبکہ اپوزیشن بی جے پی صرف 2 سیٹیں ہی اپنے نام کرسکی اور اس کی اتحادی جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔ خبر کے مطابق دونوں اپوزیشن جماعتوں کے کئی ممبران اسمبلی نے پارٹی لائن سے الگ جا کر کانگریس امیدواروں کے حق میں کراس ووٹنگ کی جس کی وجہ سے یہ غیر متوقع انتخابی نتیجہ سامنے آیا ہے۔
Published: undefined
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: آئی اے این ایس