
بنگلورو کے مضافاتی علاقے نیلمنگلا کے پاس ہفتہ کی نصف رات کو ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں ایک کار اور کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی بس کے درمیان زوردار ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں 5 افراد کی جان چلی گئی۔ حادثہ کے متعلق پولیس نے بتایا کہ کار بنگلورو کی جانب جا رہی تھی۔ اس دوران اچانک کار ڈیوائڈر سے ٹکرا کر دوسری لین میں پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں سامنے سے آ رہی بس نے کار کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار میں سوار 4 لوگوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، ایک اور زخمی نوجوان کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔
Published: undefined
اس حادثے میں کار مکمل طور پر چکنا چور ہو گئی ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ کار کی رفتار بہت زیادہ تھی اور ڈرائیور توازن کھو بیٹھا تھا۔ حادثے میں جان گنوانے والے تمام نوجوانوں کی عمریں 17 سے 22 سال کے درمیان تھیں۔ یہ تمام ڈوڈابلا پور کے رہنے والے تھے۔ راحت کی بات یہ رہی کہ بس میں سوار تمام 43 مسافر محفوظ ہیں، جنہیں دوسری بس کے ذریعے آگے کے سفر کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ مدنا یکناہلی پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Published: undefined
جوائنٹ پولیس کمشنر کارتک ریڈی نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولیس یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کیا کار سوار نوجوان نشے میں تھے؟ اس کے لیے خون کے نمونے لیب بھیجے گئے ہیں۔ ساتھ ہی حادثہ میں جان گنوانے والے نوجوانوں کا پس منظر بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ ایک متوفی کی ماں نے بتایا کہ اس کا بیٹا مندر جانے کی بات کہہ کر گھر سے نکلا تھا۔ وہ سی سی ٹی وی کیمرہ آپریٹر کا کام کرتا تھا۔ ماں کو اس بارے میں کوئی علم نہیں تھا کہ کار کس کی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined