قومی خبریں

جموں: رام بن میں سڑک حادثہ، دو افراد لقمہ اجل

متوفین کی شناخت ڈرائیور طارق حسین ساکن گگوال رام بن اور سنیت سنگھ ساکن اوکھرال کے بطور ہوئی ہے۔

سڑک حادثہ، تصویر آئی اے این ایس
سڑک حادثہ، تصویر آئی اے این ایس 

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے اوکھرال رامسو علاقے میں ایک گاڑی (ڈمپر) کو پیش آنے والے حادثے میں دو افراد جان بحق ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے اوکھرال رامسو علاقے میں ایک گاڑی نمبرJK22B – 9290 حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور اور دوسرے ساتھی کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔

Published: undefined

متوفین کی شناخت ڈرائیور طارق حسین ساکن گگوال رام بن اور سنیت سنگھ ساکن اوکھرال کے بطور ہوئی ہے۔ دریں اثنا اسی ضلع کے بانہال علاقے میں ہفتے کی صبح ایک تیل ٹینکر ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گیا ۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

ذرائع نے بتایا کہ بٹھنڈی کی طرف جارہا ایک تیل ٹینکر ہفتے کی صبح گنڈ ٹیتھر بانہال میں مشتاق احمد بٹ ولد عبدالحمید بٹ نامی شہری کے رہائشی مکان سے ٹکرا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پیش آتے ہی ڈرائیور جائے موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کنڈکر کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined