
ملک کا عام بجٹ آج لوک سبھا میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیش کر دیا ہے۔ اس بجٹ کا براہ راست اثر شیئر بازار اور سونے چاندی کی قیمتوں پر پڑا ہے۔ حالانکہ کانگریس نے عام بجٹ کو پھیکا بتایا ہے، اس کے ساتھ ہی حکومت پر بھی کئی سوال کھڑے کیے ہیں۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’حالانکہ دستاویزات کا ابھی تفصیل سے مطالعہ کیا جانا باقی ہے، لیکن 90 منٹ کے بعد ہی یہ واضح ہو گیا ہے کہ بجٹ 27/2026 کے بارے میں جو بھاری ماحول بنایا گیا تھا، اس کے مقابلے یہ کہیں کم تر رہا ہے۔ یہ مکمل طور سے پھیکا ثابت ہوا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں لکھا کہ ’’تقریر بھی شفاف نہیں تھی، کیونکہ اس میں اہم پروگراموں اور منصوبوں کے لیے بجٹ مختص کرنے کے حوالے سے کوئی واضح معلومات نہیں دی گئیں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج نویں بار مرکزی بجٹ پیش کیا۔ اس بار ان کی بجٹ تقریر 85 منٹ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار انکم ٹیکس سلیب میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ وزیر خزانہ کے مطابق بجٹ 27-2026 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 4.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
بجٹ تقریر کے دوران نرملا سیتا رمن نے کہا کہ ’’ہم دنیا کی سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ہم نے طے کیا ہے کہ ترقی کے ثمرات کسانوں، قبائلیوں، خواتین اور نوجوانوں تک پہنچیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’ہم ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کی طرف کام کرتے رہیں گے۔ ہم عالمی مارکیٹ کے ساتھ طویل مدتی سرمایہ کاری کے وژن کے مطابق ہم آہنگ رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined