.jpg?rect=0%2C0%2C3872%2C2178)
پی چدمبرم (فائل)، تصویر یو این آئی
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے دوران ’اقتدار کی تبدیلی‘ کی اصطلاح کے استعمال پر شروع ہونے والی سیاسی بحث تیز ہوگئی ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے ہفتہ (17 اکتوبر) کو کہا کہ جمہوریت میں اقتدار کی تبدیلی ایک معمول کا عمل ہے۔ انہوں نے بی جے پی کے ردعمل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی مخالفت کرنا، اس کی خامیوں کو سامنے لانا اور انتخابات کے ذریعے اسے اقتدار سے ہٹانا ہے۔
پی چدمبرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’رجیم چینج یعنی حکومت کی تبدیلی کی اصطلاح کے استعمال پر بی جے پی دکھاوے کے غصے اور شدید برہمی کا اظہار کیوں کر رہی ہے؟ جمہوریت میں حکومت کی تبدیلی معمول کی بات ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ حکومت کی مخالفت کرے، اسے بے نقاب کرے اور اقتدار سے ہٹائے۔ یعنی سیاست میں مخالفت کرے، پارلیمنٹ میں حکومت کی خامیوں کو سامنے لائے اور انتخابات کے ذریعے اسے اقتدار سے ہٹائے۔‘‘
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔