قومی خبریں

’یہ قابل اعتراض ہے‘، برٹش ہائی کمشنر کے پاک مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے پر ہندوستان سخت ناراض

ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا اس طرح خلاف ورزی کرنا ہر طرح سے ناقابل قبول ہے۔

<div class="paragraphs"><p>برٹش ہائی کمشنر برائے پاکستان جین میریٹ، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/JaneMarriottUK">@JaneMarriottUK</a></p></div>

برٹش ہائی کمشنر برائے پاکستان جین میریٹ، تصویر @JaneMarriottUK

 

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کچھ ایسا کیا ہے جس پر ہندوستان نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ دراصل جین میریٹ نے پاک مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا ہے جس کو حکومت ہند نے قابل اعتراض اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ ہندوستانی وزارت داخلہ کی طرف سے اس سلسلے میں آفیشیل بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں واضح لفظوں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی اس طرح خلاف ورزی کیا جانا ناقابل قبول ہے۔ اس معاملے میں خارجہ سکریٹری نے ہندوستان میں برٹش ہائی کمشنر کے سامنے سخت احتجاج بھی درج کرایا ہے۔ خارجہ سکریٹری کے مطابق مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کے اٹوٹ حصہ ہیں اور رہیں گے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر 10 جنوری کو ایک پوسٹ کیا گیا جس میں میرپور کے دورہ کی کئی تصویریں شیئر کی گئی تھیں۔ ان تصویروں کے ساتھ انھوں نے لکھا تھا ’’میرپور سے سلام، برطانیہ اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان تعلقات کا دِل! 70 فیصد برٹش پاکستانی بنیادی طور سے میر پور سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے ہم سبھی کا ساتھ مل کر کام کرنا مہاجر مفادات کے لیے اہم ہے۔ مہمان نوازی کے لیے شکریہ!‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ