قومی خبریں

نصف شب میں اِسرو نے رقم کی تاریخ، ملک کا پہلا امیجنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ کیا لانچ

اِسرو چیف وی نارائنن نے کہا کہ ’’مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ جی ایس ایل وی-ایف 17 راکیٹ نے ’ایڈوانسڈ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ 05‘ کو کامیابی کے ساتھ مقررہ آربٹ میں نصب کر دیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>جی ایس ایل وی-ایف 17 سیٹلائٹ</p></div>

جی ایس ایل وی-ایف 17 سیٹلائٹ

 

ہندوستانی خلائی ادارہ ’اِسرو‘ نے جمعرات کی نصف شب نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس نے ایڈوانسڈ ارتھ آبزرویشن اسپیس کرافٹ کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے لانچ کیا ہے۔ یہ جیو-آربٹ میں ملک کا پہلا امیجنگ سیٹلائٹ ہے۔ اسے اسپیس پورٹ سے جی ایس ایل وی راکٹ کے ذریعہ کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ اِسرو نے بتایا کہ ’ای او ایس-05‘ سیٹلائٹ کو اسپیس پورٹ سے پرواز بھرنے کے تقریباً 18 منٹ بعد مقررہ سب جیو سنکرونس ٹرانسفر آربٹ میں کامیابی کے ساتھ نصب کر دیا گیا۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔