قومی خبریں

’معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد، کھلی دہشت گردی‘

مہتمم دارا العلوم نے کہا کہ اسرائیل کی اس دہشت گردانہ کارروائی کے خلاف آوازیں اٹھنے کے باوجود اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے

تصویر: دار العلوم دیوبند
تصویر: دار العلوم دیوبند 

دیوبند: دارالعلوم دیوبند کی جانب سے ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں عبادت کرنے والے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل نے جس وحشیانہ تشدد کا مظاہرہ کیا ہے وہ حد درجہ انسانیت سوز اور کھلی دہشت گردی ہے۔ اسرائیلی فوجیوں کے ذریعہ خواتین کی آبرو ریزی، معصوم بچوں کا قتل عام، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی اور اقوام متحدہ کا خاموش رہنا واضح ناانصافی ہے۔ دارالعلوم دیوبند ان تمام انسانیت سوز واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

Published: undefined

دارالعلوم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ دنیا میں حقوق انسانی کا ڈنکا پیٹنے والی نام نہاد تنظیمیں اور با اثر ممالک کی خاموشی حد درجہ باعث تشویش ہے ۔ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات میں روز بروز اضافہ ہو تا جا رہا ہے اور معصوم و نہتے فلسطینی ظلم و تشدد کا شکار بنائے جا رہے ہیں۔ اسرائیلی افواج فلسطینی بستیوں پر بمباری کرنے سے دریغ نہیں کر رہی ہیں۔

Published: undefined

مہتمم دارالعلوم نے کہا کہ بے شمار گوشوں سے اسرائیل کی اس دہشتگردانہ کارروائی کے خلاف آوازیں اٹھنے کے باوجود اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنا ہوا ہے جبکہ یہی اقوام متحدہ انڈونیشیا اور سوڈان جیسے ممالک میں معمولی سے مطالبہ پر علیٰحدہ ملک بنا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک ہندوستان کی حکومت اور دنیا کے تمام انصاف پسند بالخصوص مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کی اس وحشیانہ اور دہشتگردانہ کارروائیوں سے معصوم فلسطینیوں کو نجات دلانے کیلئے حق و انصاف اور انسانیت کے نام پر اجتماعی آواز بلند کریں اور اسرائیل کے جبر و تشدد کے صد باب کے لئے مؤثر اقدامات کریں ۔دارالعلوم دیوبند کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی خارجہ پالیسی ہمیشہ فلسطین کی حامی رہی ہے اس لئے فلسطینی عوام ہندوستان اور اس کے عوام کو اپنا محسن و دوست مانتے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ہندوستان نے ایک مرتبہ پھر فلسطین دوستی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کی جارحیت اور اس کے دہشتگردانہ عمل کی سخت مذمت اور فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ اس نے تمام انصاف پسند لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ مہتمم دارالعلوم نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند دنیا کی تمام فلاح انسانی کے لئے کام کرنے والی تنظیموں اور با اثر شہریوں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں سفارت خانوں اور حقوق انسانی کی عالمی تنظیموں کے دفاتر کے سامنے بھی اسرائیل کی ظالمانہ کے خلاف پر امن احتجاج کریں اور ان سربراہان مملکت کو میمورنڈم بھیجیں جو اسرائیل کی سفاکیت پر ابھی تک خاموش ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined