ممبئی میں کانگریس دفتر پر بی جے پی حامیوں کے ذریعہ حملہ کا منظر، ویڈیو گریب
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ پارلیمنٹ میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر سے متعلق دیے گئے متنازعہ بیان نے کئی مقامات پر تشدد والے حالات پیدا کر دیے ہیں۔ آج پارلیمنٹ احاطہ میں دھکا مُکی کا معاملہ پیش آیا اور ممبئی واقع کانگریس دفتر پر بی جے پی حامیوں کا حملہ بھی دیکھنے کو ملا جو ایک خوفناک منظر تھا۔ مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں کانگریس دفتر پر ہوئے حملہ کے بعد پارٹی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے اور سوال کیا ہے کہ جب یہ سب کچھ ہو رہا تھا تو اُس وقت پولیس کیا کر رہی تھی؟
Published: undefined
ممبئی کانگریس کمیٹی صدر ورشا گائیکواڈ نے اس معاملے میں اپنی سخت ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’آج ہمارے ممبئی دفتر پر حملہ ہوا ہے، وہاں توڑ پھوڑ کی گئی اور ہمارے کارکنان زخمی ہوئے ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’کیا یہاں حکم شاہی، دہشت شاہی کا راج ہے... آخر ریاستی حکومت اور پولیس کیا کر رہی ہے؟ ہم بھی اپوزیشن میں ہیں اور مظاہرہ کرتے ہیں، لیکن کبھی کسی کے دفتر پر حملہ نہیں کیا۔‘‘
Published: undefined
ورشا گائیکواڈ نے کانگریس دفتر میں بی جے پی حامیوں کی توڑ پھوڑ کو ڈرانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’اگر انھیں لگتا ہے کہ ہم ڈر جائیں گے تو ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ ہم بابا صاحب کے ماننے والے ہیں، ہم لڑیں گے اور انصاف لے کر رہیں گے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’آئین نے مظاہرہ کرنے کا حق دیا ہے، لیکن بی جے پی والے آئین کو مانتے ہی نہیں ہیں۔ اس لیے انھوں نے ہماری پیٹھ پیچھے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور حملہ کیا۔ یہ سب کچھ عوام دیکھ رہی ہے اور ملک کی عوام سب جانتی ہے۔‘‘
Published: undefined
ورشا گائیکواڈ کے بیان پر مشتمل ویڈیو کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے آفیشیل ہینڈل سے شیئر کی ہے۔ ساتھ ہی کانگریس نے ایک دیگر ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں بی جے پی حامیوں کی توڑ پھوڑ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’مہاراشٹر میں کانگریس دفتر پر بی جے پی کے غنڈوں کے ذریعہ بزدلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ اس دوران دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔‘‘
Published: undefined
اس پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’امت شاہ نے بابا صاحب کی بے عزتی کی ہے اور ہم اس کی مخالفت کرتے رہیں گے۔ اگر بی جے پی کو لگتا ہے کہ وہ ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمیں ڈرا دے گی تو یہ ان کی سب سے بڑی بھول ہے۔ ہم بابا صاحب کی بے عزتی کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے اور ان کی عزت و وقار کے لیے لڑتے رہیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined