
تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @IDFCFIRSTBank
چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک میں 116 کروڑ روپے کی بے ضابطگی کا تازہ معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں چنڈی گڑھ پولیس نے بینک کے سابق برانچ منیجر رِبھو رشی اور چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے کنٹریکٹ اکاؤنٹنٹ انوبھو مشرا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ چنڈی گڑھ کے سیکٹر 32 میں واقع آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک کی شاخ میں بھی چند روز قبل ہریانہ حکومت کے 556 کروڑ روپے کی بے ضابطگی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ بینک کے جس سابق منیجر کے خلاف چنڈی گڑھ پولیس نے تازہ مقدمہ درج کیا ہے، اسے ہریانہ پولیس نے پہلے ہی سرکاری رقم میں 556 کروڑ روپے کی بے ضابطگی کے معاملے میں گرفتار کر رکھا ہے۔ ملزم نے ہریانہ حکومت کے فنڈز میں غبن کیا تھا، تاہم حکومت نے 24 گھنٹے کے اندر سود سمیت تمام رقم واپس حاصل کر لی تھی۔ اس معاملے میں ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے خود اسمبلی میں تفصیلات فراہم کیں کہ کس طرح حکومت کا پیسہ واپس آیا۔
Published: undefined
چنڈی گڑھ پولیس کے مطابق 116 کروڑ روپے کی بے ضابطگی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن نے ’چنڈی گڑھ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ‘ کے تحت ’چنڈی گڑھ اسمارٹ سٹی لمیٹڈ‘ کمپنی کی تمام رقم جو اس بینک میں موجود تھی، انہیں میونسپل کارپوریشن کے پنجاب نیشنل بینک کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کی درخواست دی تھی۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ چنڈی گڑھ میونسپل کاروپوریشن نے پنجاب نیشنل بینک میں رقم ٹرانسفر کرنے کے متعلق یہ قدم ہریانہ حکومت کی رقم میں بے ضابطگی سامنے آنے کے بعد اٹھایا تھا۔ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ چنڈی گڑھ اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کی رقم منتقل کرنے کے لیے درخواست لکھنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ جمع شدہ رقم اور جو پیسہ اس وقت بینک میں موجود ہے ان میں 116 کروڑ روپے کی بے ضابطگی ہے۔ فی الحال پولیس پورے معاملے کی گہرائی سے تحقیقات میں مصروف ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined