قومی خبریں

امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے حملے جاری، کویت اور سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے بند

امریکی حکام کے مطابق حالیہ واقعات میں کم از کم 6 امریکی فوجی ہلاک اور 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ امریکہ نے اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے فوری طور پرنکل جانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل فوٹو</p></div>

فائل فوٹو

 

مغربی ایشیا کے زمین اور آسمان ان دنوں بارود کی بدبو سے بھرے پڑے ہیں۔ اسرائیل اورامریکہ کی جانب سے ایران پر کئے گئے حملے اور پھر ایران کی جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری جس کی وجہ سے پورے مشرق وسطیٰ میں افراتفری مچی ہوئی ہے۔ اس دوران جہاں اسرائیل کی راجدھانی تل ابیب سمیت کئی شہرایرانی میزائل اور ڈرون کی گڑگڑاہٹ سے گونج رہے ہیں وہیں مختلف ممالک میں موجودہ امریکہ کے فوجی ٹھکانوں پر بھی حملے جاری ہیں۔

Published: undefined

ایران اور امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف جاری فوجی حملوں اور ایران کے جوابی حملوں کا آج چوتھا دن ہے۔  دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ بمباری میں تیزی آگئی ہے اور امریکی صدر نے عندیہ دیا ہے کہ یہ مہم 4 سے 5 ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔ اس وقت پورا خطہ جنگ جیسی صورتحال سے دوچار ہے۔

Published: undefined

اس دوران امریکی محکمہ خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں رہنے والے امریکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کی وجہ سے وہاں سے نکل جائیں۔ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے منگل کو ایرانی ڈرون حملے کی بات تسلیم کی ہے اور امریکیوں سے فی الحال اس سفارتی مشن سے دور ہنے کی اپیل کی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ریاض میں قائم امریکی سفارتخانے پر دو ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں محدود آگ لگی اور معمولی نقصان ہوا۔

Published: undefined

ایران کی جانب سے اسرائیل کی راجدھانی تل ابیب سمیت مختلف علاقوں پر بھی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق مغربی یروشلم، تل ابیب اور ایلات کے اوپر میزائل روک لیے گئے، تاہم ہفتے سے اب تک اسرائیل میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خطے میں بگڑتی صورتحال کے باعث عالمی سطح پر شدید تشویش پائی جا رہی ہے اور سفارتی کوششیں تیز کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث امریکہ اور کینیڈا نے اپنے کئی سفارت خانے بند کر دیے ہیں۔ کویت میں امریکی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ جاری علاقائی کشیدگی کے پیش نظر سفارتی سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل رہیں گی۔ سفارت خانے نے تمام معمولات اور ہنگامی قونصلر تقرریوں کو منسوخ کردیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق حالیہ فوجی واقعات میں کم از کم 6 امریکی فوجی ہلاک اور 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔

Published: undefined

 امریکہ نے اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے 14 ممالک سے فوری طور پر نکل جانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحرین، مصر، ایران، عراق، اسرائیل (مغربی کنارے اور غزہ سمیت)، اردن، سیکیورٹی خدشات کے باعث کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن میں موجود امریکی شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined