
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان۔ تصویر ’انسٹاگرام‘
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کے درمیان واضح کیا ہے کہ ایران کسی دباؤ کے سامنے جھکنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات یا بات چیت کو ہرگز خود سپردگی یا پسپائی نہ سمجھا جائے، بلکہ اس کا مقصد ایران کے قومی مفادات اور حقوق کا تحفظ ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران دشمنوں کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ ان کے مطابق اگر مذاکرات کی بات کی جا رہی ہے تو اس کا مقصد ایران کے مفادات کو مضبوطی کے ساتھ محفوظ رکھنا اور ملک کے حقوق کا دفاع کرنا ہے۔
Published: undefined
ایرانی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی فوج نے بھی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ حملے کا پوری طاقت سے جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ “اسٹریٹیجک صبر” کا مرحلہ اب ختم ہو چکا ہے اور اگر ایران کے مفادات یا اس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا تو بھرپور کارروائی کی جائے گی۔
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے کہا ہے کہ ملک کے ساحلی علاقوں، تیل بردار جہازوں یا اہم تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائے گا۔ حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں خلیجی علاقوں اور ایرانی تیل بردار جہازوں کے اطراف بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے بعد فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
Published: undefined
ایرانی فوج کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر کوئی حملہ کیا گیا تو ایران جدید فوجی ٹیکنالوجی، نئے ہتھیاروں اور بدلی ہوئی جنگی حکمت عملی کے ذریعے جواب دے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ممکنہ مخالفین کو “بڑا سرپرائز” بھی دیا جا سکتا ہے۔
ایران نے ان ممالک کو بھی بالواسطہ تنبیہ کی ہے جو امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر اقتصادی اور تیل پابندیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ ایرانی فوج کے مطابق ایسے ممالک کو آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ یہ آبی راستہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
Published: undefined
ادھر ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اعلیٰ فوجی کمانڈر علی عبداللہی نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات بھی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال، فوجی تیاریوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر نے فوج کی تیاریوں کو سراہتے ہوئے دشمنوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت دی ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined