قومی خبریں

آئی پی ایس دیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر، بہار کے دربھنگہ سے ہے تعلق

56 سال کے دیوین بھارتی 1994 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔  26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملہ سمیت کئی بڑے معاملوں کی جانچ میں ان کا نام شامل ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/ANI">@ANI</a></p></div>

تصویر @ANI

 

آئی پی ایس دیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر بنائے گئے ہیں۔ 56  سالہ دیوین بھارتی 1994 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ ان کا نام کئی بڑے معاملوں کی جانچ سے جڑ چکا ہے۔ ان میں 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملہ بھی شامل ہے۔ بھارتی وویک پھنسالکر کی جگہ لیں گے جو 35 سال کی خدمات کے بعد آج سبکدوش ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

دیویندر بھارتی آج شام ممبئی کے پولیس کمشنر کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ ریاست کے محکمہ داخلہ نے بھارتی کی تقرری کی تصدیق کر دی ہے۔ حالانکہ ایک افسر نے بتایا کہ اس عہدے کو اب ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) کے رینک کا کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بھارتی کو گزشتہ سال ممبئی کا اسپیشل پولیس کمشنر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس کے کمشنر بنائے جانے سے پہلے دیوین بھارتی ممبئی کے جوائنٹ پولیس کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) کے عہدے پر سب سے طویل عرصے تک رہنے والے افسر بھی تھے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایس افسر دیوین بھارتی کو موجودہ دیوندر فڑنویس حکومت کا بے حد خاص مانا جاتا ہے۔ اس سے پہلے 2014 سے 2019 کے درمیان فڑنویس حکومت کی مدت کار میں وہ کئی اہم عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ بھارتی گڑھ چرولی میں ایس پی کے طور پر بھی تعینات تھے اور بعد میں انہوں نے امراوتی اور اکولہ سمیت مہاراشٹر کے کئی ضلعوں میں بطور ایس پی اپنی خدمات دیں۔

Published: undefined

دیوین بھارتی 1998 سے 2003 کے درمیان خفیہ محکمہ میں بھی اپنی خدمات دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے 29 سالہ کیریئر میں زیادہ تر ممبئی شہر کو اپنی خدمات دی ہیں۔ 2019 میں لوک سبھا انتخاب کے دوران انہیں کچھ مہینوں کے لیے جوائنٹ کمشنر جرائم شاخ میں ٹرانسفر کر دیا گیا تھا اور بعد میں انہیں مہاراشٹر پولیس کے اے ٹی ایس سربراہ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔

Published: undefined

بہار کے دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے دیوین بھارتی نے دہلی اسکول آف اکنامکس سے گریجویشن کی پڑھائی کی ہے۔ اپنے تقریباً تین دہائی کے کیریئر میں انہوں نے ممبئی پولیس میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ ڈی سی پی (زون7)، ڈی سی پی (کرائم برانچ)، ایڈیشنل پولیس کمشنر (کرائم برانچ) اور جوائنٹ پولیس کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) رہے۔ دیوین بھارتی کو ان کی خدمات کے لیے سال 2023 میں صدر جمہوریہ کے پولیس تمغہ سے نوازا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined