قومی خبریں

جشن منانے کی بجائے اعتماد بنائے بی جے پی حکومت: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اپنی دوسری مدت کار کے سو دن مکمل ہونے پر جشن منانے کی تیاری کر رہی بی جے پی حکومت کو معیشت پر اعتماد بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اپنی دوسری مدت کار کے سو دن مکمل ہونے پر جشن منانے کی تیاری کر رہی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو اقتصادی حقیقت پر پردہ ڈالنے کی بجائے معیشت پر اعتماد بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

Published: undefined

محترمہ واڈرا نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا کہ بی جے پی حکومت سو دن کا جشن منانے جارہی ہے لیکن آٹوسیکٹر، ٹرانسپورٹ سیکٹر، مائننگ سیکٹر کو تو یہ جشن بربادی کے جشن جیسا لگے گا۔ ہر سیکٹر سے ایک کے بعد ایک پلانٹ بند ہونے اور ملازمتیں جانے کی خبر آرہی ہے۔ وقت جشن منانے کی بجائے معیشت میں اعتماد بنانے کا ہے۔ کیا حکومت کے پاس یہ حقیقت تسلیم کرنے کی ہمت ہے۔

Published: undefined

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک نیوز چینل میں چل رہی خبر کا ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح مسلسل کم ہورہی ہے۔ ملک سب سے بڑے اقتصادی بحران سے جوجھ رہا ہے۔ آٹو سیکٹر میں آرہی کمی کی وجہ سے پلانٹ بند کرنے پڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined