قومی خبریں

انڈیگو طیارہ لینڈنگ کے بعد سری نگر ایئرپورٹ پر حادثہ کا شکار، بریک سسٹم ہوا فیل، ٹوٹ گیا طیارہ کا اگلا حصہ

حادثہ کے بعد طیارہ میں سوار مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ حالانکہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ کے اراکین محفوظ ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>حادثہ زدہ انڈیگو طیارہ، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

حادثہ زدہ انڈیگو طیارہ، تصویر سوشل میڈیا

 

ممبئی سے سری نگر پہنچی انڈیگو کی فلائٹ ’6 ای 225‘ لینڈنگ کے بعد حادثہ کا شکار ہو گئی۔ طیارہ پارکنگ کے لیے جا رہا تھا، اسی دوران فلائٹ کا بریک سسٹم فیل ہو گیا، جس سے وہ رک نہیں سکا اور پارکنگ بے میں لگے پول/وی ڈی جی ایس سسٹم سے ٹکرا گیا۔ ٹکر سے طیارے کے اگلے حصے یعنی نوز سیکشن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس حادثہ کے بعد طیارہ میں سوار مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ حالانکہ طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ کے اراکین محفوظ ہیں اور کسی کے زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ مسافروں اور عملہ کے اراکین کو دستی سیڑھیوں کا استعمال کر کے محفوظ طریقے سے طیارے سے باہر نکالا گیا۔ سبھی مسافروں کو طیارے سے اتار لیے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اب اس واقعہ کی مکمل معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ نقصان کے باعث طیارے کو فی الحال پرواز بھرنے سے روک دیا گیا ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔