قومی خبریں

مادورو کی گرفتاری کے بعد ہندوستان کا پہلا ردعمل

وینزویلا میں تقریباً پچاس این آر آئیز اورتیس ​​ہندوستانی نژاد لوگ رہتے ہیں۔ امریکی حملے کے بعد وینزویلا میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کے بعد ہندوستان کا پہلا رد عمل۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان نے ہفتہ کی رات یعنی 3 جنوری کو اپنے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ وینزویلا کی صورتحال کے پیش نظر  وہاں اپنے ہر طرح کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔وزارت خارجہ نے یہ ایڈوائزری وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی امریکی گرفتاری سے متعلق پیش رفت کی روشنی میں جاری کی ہے۔ وزارت خارجہ نے وینزویلا میں تمام ہندوستانیوں سے بھی انتہائی احتیاط برتنے اور اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مادورو کو کاراکاس میں ایک بڑے امریکی حملے کے دوران پکڑا لیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "وینزویلا میں حالیہ پیش رفت کے پیش نظر، ہندوستانی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ وہاں تمام غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔"بیان میں کہا گیا ہے، "کسی بھی وجہ سے وینزویلا میں موجود تمام ہندوستانیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں، اپنی نقل و حرکت کو محدود کریں، اور ان کے ای میل cons.caracas@mea.gov.in یا ہنگامی فون نمبر +58-412-9584288 (واٹس ایپ کالز کے لیے بھی) کے ذریعے کاراکاس میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطہ کریں۔"

Published: undefined

وینزویلا میں تقریباً پچاس غیر مقیم ہندوستانی یعنی این آر آئیز  اور تیس ہندوستانی نژاد  لوگ رہتے ہیں۔ امریکی حملے نے وینزویلا میں سیاسی غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔ روس اور چین سمیت کئی بڑے ممالک نے مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لینے پر واشنگٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکہ اب وینزویلا کے لیے اپنی مستقبل کی حکمت عملی طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "مادورو اور ان کی اہلیہ امریکی جنگی جہاز پر سوار ہیں اور انہیں نیویارک میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined